باغ آزاد کشمیر میں بے نظیر شہید کی بر سی کا انعقاد

پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں سابق وزیر اعظم و چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی بھر پور انداز میں منائی گئی پیپلز پارٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پیپلز پارٹی کے جیالوں نے باغ حیدر ی چوک سے جلو س نکالا اور شہر بر سے ہوتا ہوا جلوس پیپلز سیکرٹریٹ احاطہ عدالت پہنچا جہاں پیپلز پارٹی حلقہ شرقی باغ کے امیدوار اسمبلی چیر مین پی ۔ وائی او سردار ضیاء القمر نے جیالوں کو خوش آمدید کہا ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بر سی کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔ سردار ضیاء القمر چیئر مین پیپلز پارٹی یوتھ آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جانیں قربان کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزان کیا ۔ ضیاء دور میں جب پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر کوڑے لگتے جیئے بھٹو کی صدائیں بلند ہوتی یہ وہ صدائیں ہیں جو قیامت تک بلند رہیں گی ۔ مملکت خداداد پاکستان میں آئین سے لے کر ایٹم بم تک جو کر دار پی پی نے نبایا وہ حادثات کی بنا پہ وجود میں آنے والے کبھی نہیں کر سکے ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو تیسری دنیا کی عظیم لیڈر تھی جس نے جان کی پر واہ کیے بغیر ملک میں آئیں اور جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں شریک رہی محترمہ جب کراچی پہنچی تو وہاں بھی ان کا راستہ روکنے کے دھماکے کیے گئے سانحہ کار ساز میں باغ کے تین نوجوان شہید ہوے اسطرح جب بی بی راولپنڈی کی دھرتی پر عظیم الشان جلسے سے خطاب کر کے نکلی تو انہیں شہید کر دیا جاتا ہے ۔ لیکن پیپلز پارٹی ایک نظریاتی ،و فکر ی جماعت کے بانیوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان کو بچا یا ۔ اور ملک جمہوریت کی رائیں ہموار کر نے کے لیے کر دار نبھایا ۔ پی پی کسی حادثے کی پیداوار نہیں ایک نظریاتی و فکری جماعت ہے جس کے کارکن سیسہ پلائی دیوار کی ماند ہیں ہم اس توقع پر پیپلز پارٹی کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں اور خاص کر بی بی شہید کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ انہیں شہادت کے بلند مرتبے پر فائز فرمائے اس تقریب سے سابق مشیر حکومت سردار خالد چغتائی ، راجہ خورشید علی کشمیر ی ، سید ضمیر شاہ ، سردار نسیم خان ممبر سی سی ، سردار عبدالمجید ایڈو کیٹ ، زائد جبارعباسی ، راجہ عبدالحفیظ صدر پریس کلب باغ ، حق نواز ایڈوکیٹ ، سردار الیاس چغتائی ، سردا او رنگزیب چغتائی سابق ایڈمنسٹر یٹر ، سردار تنویر رشید ، سوار مغل ، مشتاق اشرف ، سردار اعجاز بیگ ، خالد مغل ، سید فاروق شاہ گردیزی اور دیگر مقررین نے بے نظیر کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.