جسٹس ابراہیم ضیاء کو آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ کا نیا جج مقرر کر دیا گیا

مظفرآباد (کشمیریت) جسٹس ابراہیم ضیاء کو آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ کا نیا جج مقرر کر دیا گیا وہ اس عہدے پر 2020 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے.
جسٹس ابراہیم ضیاء کا تعلق ضلع مظفرآباد سے ہے انہوں نے 1979 میں‌پنجاب لاء کالج سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا تھا.
وہ دسمبر 2009 سے اپریل 2010 تک ایڈووکیٹ جنرل آف آزاد جموں کشمیر اور اپریل 2010 سے دسمبر 2011 تک سپریم کورٹ آف آزاد جموں‌کشمیر میں ایڈیشنل جج کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں.
واضع رہے کہ جسٹس ابراہیم ضیاء کو دسمبر 2016 میں آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں‌مستقل رکنیت ملی تھی.

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.