نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ’پریا پرکاش‘ کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی

سوشل میڈیا اسٹار ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریاپرکاش واریئر کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔گزشتہ 4 روز سے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے جس میں ایک لڑکی اور لڑکا آنکھوں ہی آنکھوں میں باتیں کرتے نظر آرہے ہیں، آنکھوں کے اشاروں سے بات کرنے کا یہ انداز سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہوا کہ ویڈیو میں موجود لڑکی محض چند گھنٹوں میں دنیا کی مقبول ترین لڑکی بن گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی 18 سالہ لڑکی پریا پرکاش واریئرکا تعلق کیرالہ سے ہے اور ان کیساتھ موجود لڑکا روشن عبدالرؤف ہے،دونوں طالبعلم ہونے کیساتھ اداکار بھی ہیں اور یہ ویڈیو ان دونوں کی پہلی ملیالم فلم ’’اورو آدار لو‘‘کی ہے۔ پریا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد ویڈیو وائرل ہونے سے قبل صرف 5000 تھی لیکن 4 دنوں میں یہ تعداد بڑھ کر 3.2 ملین ہوچکی ہے۔حقیقی پریا ویڈیو میں نظرآنے والی پریا سے بہت مختلف ہے، پریا پرکاش کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں،جن میں پریا بالکل ایک عام سی لڑکی نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ پریا پرکاش اور روشن عبدالرؤف کی وائرل ہونے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 24 گھنٹوں کے دوران 1 ملین لوگوں نے دیکھا اور 50 ہزار سے زائد لوگوں نے لائک کیا جو اپنی اپ میں ایک اعزاز ہے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.