بهارتی مقبوضہ کشمیر (ثمینہ راجہ جموں کشمیر )

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں  دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا جھوٹا دعویدار بھارت اپنی تمام تر فوجی اور ریاستی طاقت کے ساتھ نہتے اور معصوم ریاستی باشندوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر رہا ہے ۔
ریاست کی بیٹیاں بھارتی فوجیوں اور مسلح پاکستانی مجاہدوں کے ہاتھوں دن رات اپنی عزتوں کو تار تار ہوتے دیکھ رہی ہیں اور بے بس ہیں ۔
بھارت نے کشمیر میں نوجوانوں کی ایک پوری نسل کو نیست و نابود کر دیا ہے اور پاکستان نے ان کشمیریوں کو دنیا کی بدترین مالی کرپشن اور ہوس کا شکار بنا ڈالا ہے ۔
پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستان اسلام کے نام پر ہم پر بدترین نظامِ حکومت مسلط کیئے ہوئے ہے ۔ بجلی ہماری، پانی ہمارا، وسائل ہمارے، دولت ہماری  اور نہ ہمارے پاس روزگار ہے نہ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولتیں ۔ پاکستان ہمارے وسائل لوٹ کر ہم کو کوڑیاں خیرات میں دیتا ہے ۔ نہ ہماری عزتِ نفس محفوظ ہے نہ چادر اور چار دیواری ۔
پاکستانی مقبوضہ گلگت بلتستان انہتر سال سے  دنیا کا بدترین انتظامی خطہ ہے ۔ نہ یہاں انصاف موجود ہے نہ تعلیم کی سہولیات ۔ نہ آئینی حقوق ہیں نہ بنیادی انسانی  حقوق ۔ نہ ان کا وجود محفوظ ہے نہ شناخت ۔
بھارت اور پاکستان دونوں کو صرف اور صرف ریاستی وسائل اور زمین کی ضرورت ہے ۔ ان دونوں ممالک کو یہاں بسنے والے انسانوں  کی جان، مال، عزت اور حقوق سے کوئی غرض نہیں ہے ۔
پاکستان اور بھارت دونوں کو ریاست پر اپنا قبضہ چاہیئے ۔ کسی بھی قیمت پر ۔
ایسے میں ریاست کے تینوں حصوں کے عوام کے درمیان ایک مربوط اور منظم رابطے اور مشترکہ جدوجہد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی ۔
ہم متحد نہیں ہیں اسی لیئے ہم محکوم ہیں ۔
دنیا ہماری بات اس لیئے نہیں سنتی کہ ہم پاکستان اور بھارت کا کیس پیش کرتے ہیں ۔ ہمارا اپنا کوئی کیس ہے ہی نہیں ۔
ہمیں اپنے آپ کو بدلنا ہو گا ۔
ورنہ ہمارے حالات تبدیل نہیں ہوں گے ۔
اب یا کبھی نہیں ۔
شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات ۔
ثمینہ راجہ ۔ جموں و کشمیر ۔

image

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.