لاہور ہائی کورٹ کی سیڑھیوں پر تنہا بیٹھے عابد شیرعلی

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل‘شہریوں کے دلچسپ تصبرے
سابق وزیرمملکت پانی و بجلی اور نوازشریف کے بھانجے عابد شیر علی لاہور ہائی کورٹ کی سیڑھیوں پر بیٹھے اپنے موبائل میں گم دکھائی دیے تو کسی شخص نے ان کی تصویریں کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی وزارت کے دوران لوگوں کے جھرمٹ میں رہنے والے مسلم لیگی راہنما عدالت کے دروازے پر تنہابیٹھے ہیں اور دل بہلانے کے لیے اپنے موبائل سے کھیل رہے ہیں۔وہ این اے 108 میں اپنی شکست پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست لے کر لاہور ہائی کورٹ گئے تھےجسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ہر وقت سیکورٹی اہلکاروں کے حصار میں رہنے والے عابد شیر علی کو اکیلے دیکھ کر ایک شخص ان کے ساتھ بیٹھ گیا۔ہائی کورٹ کی سیڑھیوں پر بیٹھے عابد شیر علی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔ جس پر ملے جلے تبصرے لکھے جا رہے ہیں۔کسی نے اسے بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے کا عملی نمونہ قرار دیا ہے تو کسی نے اسے درباری ساتھ چھوڑ گئے سے تعبیر کیا ہے۔یادرہے کہ فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے باوجود فرخ حبیب کو 1201 ووٹوں کی برتری حاصل رہی، عابد شیر علی فیصلہ سنے بغیر عدالت سے روانہ ہو گئے تھے۔۔فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کے بعد بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی 1201 ووٹوں سے ہار گئے۔عابد شیر علی کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ افسر شکیل احمد سپرا کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر عدالتی حکم پر 6 روز تک ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری رہا۔ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد جاری ہونے والے رزلٹ کے مطابق بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی کو پی ٹی آئی کے میاں فرخ حبیب سے 1201 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑاجس پر عابد شیر علی نے فرح حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا-

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.