ضلع ہسپتال باغ میں شعبہ امراض چشم مکمل بند

ضلع ہسپتال باغ میں آئی ڈیپارٹمنٹ مکمل بند آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر فرض عین چھوڑ کر لمبی چھٹی پر فرض کفایا میں گئے ہیں ماتحت عملے کو کوئی پوچھنے والا نہیں لہذا انہوں نے بھی ڈیوٹی پر حاضری ضروری نہ سمجھتے ہوئےچھٹیاں کر رکھیں ہیں۔ مریض پریشان ڈیپارٹمنٹ کے سارے دروازے بند
ایم ایس،ڈپٹی ایم ایس نے بھی اپنے دفاتر کے دروازے بند کر کے چھوٹے ملازمین کو منع کیا ہوا ہے کہ صاحب دفتر میں نہیں ہیں.
اس سے پہلے بھی میں تین بار اپنی والدہ کی آنکھیں چیک کروانے آیا تھا مگر عملے نے کہا کہ ہم چھوٹے ملازمین کو تو مجبوری میں بھی چھٹی کرنے کی اجازت نہیں لیکن ڈاکٹر صاحب بمعہ تنخواہ لمبی چھٹیاں لےکر تبلیغ پر چلے جاتے ہیں اور لوگ یہاں خوار ہوتے ہیں وزیر صحت DHQ ہسپتال باغ کی حالت زار کا نوٹس لیں اور باغ کے عوام یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ مذکورہ ڈاکٹر کی چھٹیوں کا مکمل ریکارڈ چیک کریں کہ ان کی کتنی چھٹیاں حق بنتا ہے اور وہ کتنی چھٹیاں گزارتے ہیں

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.