وزیر اعظم عمران خان منفرد اعزازکے مالک بن گئے

عمران خان یوم دفاع کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیے جانے والے پہلے وزیراعظم بن گئے.
وزیراعظم عمران خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان کو یوم دفاع کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا اور یوں وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملک کے وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں یوم دفاع و شہدا پاکستان کی تقریب میں افواج پاکستان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا ہے۔جی ایچ کیو میں یوم دفاع پاکستان کو ہی یوم شہدا منانے کا آغاز سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دور میں شروع ہوا۔ ان کے جانشین جنرل راحیل شریف نے بطور سپہ سالار یوم دفاع پاکستان 6 ستمر کو یوم شہدا منانے کی تقریب کا سلسلہ جاری رکھا اور اب موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدا 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ منائے جانے کی تقریب میں ملک کے وزیراعظم عمران خان کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے پہلی مرتبہ مدعو کیا۔قبل ازیں نہ تو سابق وزیراعظم نواز شریف اور نہ ان کے پیشرو کسی وزیراعظم کو اس قومی و عسکری تقریب کا مہمان خصوصی بننے کا اعزاز حاصل ہوا، قومی و عکسری تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیے جانے کا اعزاز صرف اور صرف وزیراعظم عمران خان کو ہی دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب آج رات 8 بجے منعقد کی جائے گی جس میں پہلے مرتبہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
یومِ دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز ((جی ایچ کیو)) راولپنڈی میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کو جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا ، وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو کے دورے کے دوران اجلاس کی صدارت کی۔جس کے بعد عمران خان جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کرنے والے پاکستان کے واحد وزیراعظم بن گئے کیونکہ اس سے قبل ہمیشہ وزیراعظم اور آرمی چیف پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کسی بھی اجلاس کی مشترکہ صدارت کیا کرتے تھے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.