حقوق کے لیے لانگ مارچ کرنے والے پر امن مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج ،آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ

حقوق کے لیے لانگ مارچ کرنے والے پر امن مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج ،آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ ۔ پتھراؤ سے متعدد مظاہرین زخمی ، کئی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی کے گاؤں بھیڈی کے مکینوں کا حقوق کے لیے مظفرآباد تک لانگ مارچ کو باغ انتظامیہ نے ڈھلی کے مقام پر روک دیا گیا ۔ انتظامیہ کی عوامی حقوق کے لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے سر توڑ کوشش۔ بنیادی سہولیات سے محروم گاؤں بھیڈی کی عوام نے اپنے بنیادی حقوق کے لیے دارلحکومت مظفرآباد کا اعلان کر رکھا تھااور اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے سینکڑوں مظاہرین پر مشتمل قافلے نے مظفرآباد تک لانگ مارچ شروع کیا ۔ جسے ناکام بنانے کے لیے انتظامیہ نے پہلے شربت ہوٹل لسڈنہ کے مقام پر انہیں روکنے کا پلان تیار کیا اور بعد ازاں انہیں ڈھلی کے مقام پر نالہ میں روک دیا ۔ مذاکرات کی ناکامی نظر آتے ہیں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج شرو ع کر دیا۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس، اور ہوائی فائرنگ۔ مظاہرین کے مطالبات میں سٹرکوں کی تعمیر، پانی ،بجلی ، تعلیم جیسے بنیادی مطالبات شامل ہیں ۔ مظاہرین کی طرف سے خواجہ زاہد، ملک علی اعوان ، دانش کیانی ، شہزاد ، احمد اعوان ، رفیع انجم جب کہ انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر باغ ، ایس ایچ او پرویز حمید پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مذاکرات کر رہے تھے ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں دارلحکومت مظفرآباد تک مارچ کرنے دیا جائے ۔ جب کہ پولیس نے بھوکے پیاسے مظاہرین کو دو گھنٹوں سے ڈھلی نالہ میں روکنے کے بعد لاٹھی چارج شروع کر دیا۔
Back to Conversion Tool

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.