پہاڑی تودہ گرنے سے میاں بیوی ہلاک

باغ (کشمیریت) میں پہاڑی تودہ گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے. تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے زمین اپنی جگہ سے کھسکی ہوئی تھی ، آج صبح لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ ایک گھر میں موجود میاں بیوی زد میں آ گئے جو کہ موقع پر جاں بحق ہو گئے. مرد کی لاش کو نکال لیا گیا ہے جبکہ خاتون کی لاش ابھی تک نہیں نکالی جا سکی. عوام علاقہ کی اپنی مدد آپ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دو بچیوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے جو کہ معمولی زخمی ہیں. واضح رہے کہ ایسے حادثات سے فوری طور پر نمٹنا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہوتا ہے.

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.