68 سال سے ہمارے لہو سے کھیلنے والے ہمارے تماشے سے خوف زدہ

image

کرکٹ کا میدان سج گیا پوری دنیا میں کھیل باعثِ مسرت ہوتی ہے کھیل خوشیاں بکھرتی ہیں .

لیکن ہندوستان کی دھرتی کے سفاک خداوں نے مقبوضہ کشمیر کے طالب علم پر پابندی ہندوستان کے تمام کالج اور یونیورسٹیوں میں بھارت کے وزیرداخلہ نے نئی پابندی لگا دی کہ مقبوضہ کشمیر کے طالب علموں پر پابند عائد کی جائے تاکہ وہ پاک بھارت میچ نہ دیکھ سکیں.

آخر کیوں؟ اس لیے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے طالب علموں نے یہ عہد کر لیا ہے اب ہندوستان کے ہر میدان میں ایک ہی نعرہ گونجنے گا وہ نعرہ کیا ہے صرف اور صرف

آزادی، آزادی ، آزادی، آزادی، آزادی، آزادی، آزادی
ہم لے رہیں گئے آزادی ہے حق ہمارا آزادی

اس نعرے نے بھارت کے ہر ایوان میں آگ لگا دی ہے اور انکی خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا ہے دیکھنا یہ ہے کسی بھی قوم کا بنیادی حق کسی پابندی سے دبایا جا سکتا ہے یا فوجی طاقت سے مسل کر کسی قوم سے نعرہ آزادی چھینا جا سکتا ہے ممکن نہیں.

اگر ممکن ہوتا تو ہندوستان نے ریاست کے ہر فرد پر ایک فوجی کھڑا کیا ہے لیکن آزادی کے نعرے میں اللہ عزوجل نے اتنی طاقت رکھی ہے کہ یہ کسی بھی صورت میں ریاست کی عوام سے نہیں چھینا جا سکا ہندوستان کا مکرو چہرہ پوری دنیا میں اس قدر بدنام ہوا . کہ سیکولرازم کے نام پر اقلیتوں پر ظلم کی داستانیں رقم کر رہا ہے آخر کب تک آخر کیوں . دنیا کی تاریخ گہواہ ہے کہ کسی قوم کی آزادی کو مسلنے والے خود مسلے جاتے ہیں۔

لیکن ان حالات میں ریاست جموں و کشمیر کے دوطرفہ عوام کو مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنی آزادی کو اپنی آزادانہ صدا کو اقوام ء عالم کے ایوانوں تک پہچانا ہے مجھے یقین ہے حالات کیسے بھی ہوں لیکن ریاست جموں و کشمیر کی عوام کو آزادی ضرور ملے گی.

ہم باوقار تب ہی ہونگے جب ہم حصول ء آزادی کے لیے ہر طرح کی قربانی دیں گئےریاست کے نوجوانوں آج آپ پر پابندی ہے آنے والے کل یہ لوگ آپ کو دعوت دیں گئے بس تم لوگ اپنے جنونکو زندہ رکھو یہ ملک تمارا ہے اس کی خاطر تم ہی لڑا گئے اس پر حکومت تم ہی کرو گئے انشااللہ
ریاست جموں و کشمیر ہمارا ہے ہم لے کر دیں گئے
آزادی آزادی آزادی ..

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.