بڑی وکٹ گر گئی

باغ، آزاد کشمیر (کشمیریت) آزاد کشمیر وسطی باغ کی ہر دلعزیز شخصیت کرنل راجہ نسیم خان ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے. جب کہ اسی حلقہ سے ان کے مدمقابل معروف صحافی مشتاق منہاس ہیں جن کو وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی طور پر اس نشست کے لیے آزاد کشمیر کی سیاست میں کردار ادا کرنے کے لیے بھیجا ہے. واضح رہے کہ یہ ضلع کشمیر کی سیاست میں بڑی اہمیت کا حامل ہے اس ضلع سے جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید تربی اور موجودہ وزیر صحت قمرالزمان کا بھی تعلق ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ آمدہ الیکشن میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا.

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.