سابق وزیراعظم سلطان محمود چوہدری کا چشتیاں میں جلسہ سے خطاب

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کا چشتیاں میں جلسہ نئی راہوں کا تعین کرے گا اور اب سب کو پتا لگ جائے گا کہ پی ٹی آئی پورے ملک کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔عمران خان جہاں جہان جا رہے ہیں عوام انکے ویژن سے متاثر ہوکرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔اب پورے ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور پاکستان کے عوام کے مسائل کے حل ہونے کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے آج یہاں چشتیاں میں پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی عبداللہ وینس کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کے کارکنو ں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی، عبداللہ وینس اور دیگر بھی موجود تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عمران خان آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہو نگے اورملک کو درپیش چیلنجز سے نکالیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا چشتیاں کا جلسہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے سب کو یہ پتا لگ جائے گا کہ پوری ملک کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی پی ٹی آئی ایک بڑے عوامی قوت بن چکی ہے اور یہاں سے بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ کیونکہ عمران خان جہاں جہاں بھی جا رہے ہیں عوام جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عوامی مسائل حل کرائے گی۔اس سے قبل گذشتہ روزجب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تین روزہ دوریپر بہاولپورپہنچے تو بہاولپور ائیرپورٹ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے انکا شاندار استقبال کیاانہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہء کریں گے اور جلسے کی کامیابی کے لئے اپنی کوششیں کریں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 3 دسمبر کو جلسے میں شرکت کے بعد4 دسمبر کو واپس اسلام آبادپہنچیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.