عدالتی فیصلوں کے بعد وفاقی وزراء ذہنی توازن کھو چکے سردار ضیاالقمر

باغ (اپنے نمائندہ سے) چیئرمین پیپلز یوتھ آگنائزیشن آزاد کشمیر سردار ضیاالقمر نے کہا کہ وفاقی وزراء عوامی عدالت میں بری طرح بے نقاب ہو چکے۔آسمان پر تھوکنے والوں کاچہرہ ہر کسی نے دیکھ لیا افواہیں پھیلا نے سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوتے۔ آزاد کشمیر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گئے۔نااہل کرپٹ حکمران روزانہ رونا روتے ہیں کہ بجلی بحران ختم ہو گیا۔شہباز شریف خواجہ آصہف،عابد شیر علی اور دیگر کو جھوٹے بیانات پر پاکستانی قوم سے معافی مانگنی چائیے۔نام نہاد نعرے لوگوں کی تقدیر نہیں بدل سکتے ۔ فورس لوڈ شیڈنگ بند نہ ہوئی تو دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے ساتھ ہمیں بھی عوام ساتھ ساتھ پائیں گئے۔ عوام نے ہمیں بڑا مینڈیٹ دے رکھا لوگوں کے حقوق کی خاطر چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔ہماری خاموشی کو کمزروی سے تعبیر کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ہم نے حکومت کو وقت دیا وہ کام کرے مگر گھسانی بلی کھمبا نوچے۔لیگی حکومت کو پندرہ ماہ ہو گئے باغ میں کون سا اجتماعی منصوبہ لایا گیا۔جنوبی باغ میں کرمانی نے ائیرایمولینس سروس کا آغاز کرنے کا وعدہ کیا تھا کیا ہوا؟ جنوبی باغ کے اندر جتنی پیپلز پارٹی کے دور میں سڑکیں تھیں ابھی تک وہی پختہ ہو رہی نئی کا کیا بنا؟میرے حلقہ انتخاب میں درجنوں وعدے تاحال حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہم کالج سکول بنا گئے یہ ختم کرتے جا رہے ہیں اس تبدیلی کو زیادہ دیر نہیں چلنے دیں گئے۔ ان خیلات کا اظہارچیئرمین پی وائی او آزاد کشمیر سردار ضیاالقمر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا بجلی بحران اس وقت شدت اختیار کر چکا مگر حیرانگی ہے کہ وفاقی وزراء کہتے ہیں ملک سے بجلی بحران ہم نے ختم کر دیا۔عدالتی فیصلوں نے وفاقی وزراء کو ذہنی مریض بنا دیا۔کہتے کئچھ ہیں ہوتا کئچھ ہے۔ مسلم لیگ ن کے پاس عوام کی فلاح و بہبودکا کوئی منصوبہ اور پلان نہیں جس کی وجہ سے وہ پوری دنیا کے سامنے اس جماعت کی جگ ہنسی ہوئی جو جماتیں بغیر سوچ نظریات و افکار محض حادثات کی بنیاد پر اس طرح اوپر آجاتی ہیں ان کے ساتھ ایسا ہی برا حشر ہوتا ہے۔نواز لیگ کے پاس جماعت کے کیا نظریات و افکار ہیں؟ نواز شریف خود کو نظریاتی کہہ کر اپنا منہ خود خراب کر رہے ہیں؟کن قربانیوں کی بات ہو رہی ہے؟قربانیوں کی داستان تو پیپلز پارٹی نے رقم کی یہ محض سازشوں میں مصروف رہے۔اور مکافات عمل ہے ان سازشوں میں خود پھنس گئے اور دنیا نے اس خاندان کو بے عزت ہوتے دیکھا۔ جھوٹ فراڈ مکاری،خود غرضی،غرور وتکبر نواز شریف کو لے ڈوبا۔ نواز شریف نے جو دھندلی کا کھیل آزاد کشمیر میں کھیلا اس سے مودی کو تو فائدہ ہوا مگر یہاں کے رہائشیوں کی تقدیر نہ بدل سکی یہاں کے لوگوں نے ن کی نااہلی کو بخوبی دیکھ لیا ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں اور لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنا بند کیا جائے نہیں تو ان کو جھنڈی لگا کر گھومنا مشکل ہو جائے گا بعد میں یہ نہ کہنا کسی نے بتایا نہیںsardar zia ul qamar ch PYO Ajk news

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.