وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی کی ملاقات

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر وصدرمسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسلم لیگ کی تمام ضلعی تنظیموں ، ذیلی تنظیمات مسلم لیگ ن ،یوتھ ونگ، ایم ایس ایف این ، ٹریڈ ونگ کو ہدایت کی ہے کہ 25 دسمبر کو بانی پاکستان حضرت قائدا عظم محمد علی جناح ، قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا یوم پیدائش، پاکستان مسلم لیگ ن کا یوم تاسیس اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات 25 دسمبر کو اکھٹی بنائی جائیں۔اس حوالہ سے تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوراٹر ز پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم آزادکشمیر نے جماعتی عہدیداروں ،مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مبارک دن کو خصوصی تقریبات کا ناصرف انعقاد کریں بلکہ ان میں شرکت بھی کریں ۔دریں اثناء وزریراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے فلسطین کے حق اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے قیام کے خلاف بھاری اکثریت سے منظور ہونے والی قرارداد نے یہ بات ثابت کی ہے کہ دنیا کو ڈالروں کے عوض خریدا نہیں جا سکتا ، انسانیت سے پیار کرنے والے آج بھی زندہ ہیں۔ امریکہ کی حکومت اور ٹرمپ ایسی پالیسوں جس سے اسلام دشمنی کا تاثر ملے سے گریز کرے بصورت دیگر اس کومزید اس طرح کے جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان ،وزیر حکومت چوہدری محمد عزیز ،سابق وزیر و ایم ایل اے راجہ محمد نصیر ، سابق امیرجماعت اسلامی وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی اور مقبوضہ بیت المقدس کی قراردار کی حمایت میں بھرپور لابنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو دنیا کے اندر دیرینہ تنازعات کے حل کے حوالہ سے اپنی کمٹمنٹ پوری کرنا ہو گی۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں عمل درآمد کی منتظر ہیں۔مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کے باعث جنوبی ایشیا میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ،۔وزراء اور اراکین اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے اند ر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژ ن کے مطابق میرٹ کی بالادستی انصاف کی فراہمی اور بلا تخصیص تعمیر وترقی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پاکستان کے اندر ساڑے چار سالوں میں مسلم لیگ ن نے نعروں کے بجائے عملی اقدامات سے مخالفین کی تنقید کا جواب دیا ۔آئے روز میگا پراجیکٹ کے افتتاح ،اور عوام کو ملنے والی سہولیات نے وعدوں ااور عملی اقدامات میں فرق ظاہر کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن 2018کے انتخابات میں دوتہائی اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔ پاکستان کسی بھی سیاسی افراتفری اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔مقبوضہ کشمیر کے حالات اور بین الااقوامی معاملا ت اس نہج پر ہیں کہ ذرہ سا عدم استحکام ملکی مفادات کو نہ قابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اور لیگی کارکنان بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح اور جدید پاکستان کے معمارمیاں محمد نواز شریف کا یوم پیدائش ایک ساتھ منا کر یہ پیغام دیں گے کہ مسلم لیگ ن قائد اعظم کے افکار کی وارث جماعت ہے۔ اسی دن مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کا دن بھی ساتھ منائیں گے جبکہ 26دسمبر یوم تاسیس کی تقریبات بھی 25دسمبر کو منائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.