تلہ گنگ ، لاہور جانے والی 72سیٹر مسافر بس حادثہ کا شکارکئی افراد جان بحق،

تلہ گنگ ، لاہور جانے والی 72سیٹر مسافر بس چکوال تلہ گنگ روڈ پر دھرابی کے مقام پر پل سے نیچے گر گئی جسکے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122نے زخمیو کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں دوران منتقلی دو مزید افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چکوال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ریسکیو 1122چکوال کے انچارج ڈاکٹر عتیق احمد کے مطابق شدید ذخمیوں کو راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.