سابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات سے ملاقات

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں اپنے دورہء کوٹلی کے دوران آزاد کشمیر کے سابق صدر وسابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان سے ون ٹو ون ڈیڑھ گھنٹے تک تفصیلی ملاقات کی۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سردار سکندر حیات کا عمران خان کی تعریف کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی اور مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگرکرنے اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے اگلے سال دونوں اطراف سے سئیز فائر لائن توڑنے کی کال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں آزاد کشمیر میں بہتری لانے اور تحریک آزادی کو موثر انداز میں اٹھانے پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔جبکہ اس بات پر بھی اتفاق رائے ہوا کہ قومی سطح کے معاملات پر آپس میں رابطہ رکھا جائے گا۔ آزاد کشمیر کے کلچر میں بہتری لانے اور عوامی خوشحالی لانے کے ساتھ ساتھ اپنی تمام تر توانائیاں مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی اور مسئلہ کشمیر کو اٹھانے اوردیگر معاملات پر آئندہ بھی مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.