عمران خان نے کنجوسی کی انتہا کردی،نعیم بخاری کو دعوت پر بلا کر آگے کیا پیش کردیا.

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے متعلق یہی خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا لائف سٹائل بہت ہی اچھا ہے ۔انکے گھر مزے مزے کی ڈشسز بنتی ہونگی ،پارٹیز ہوتی ہوں گی ،لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہیں،آج ہم آپ کو عمران خان کے قریبی ساتھی اور پانامہ کیس میں نوازشریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے نااہل کروانے والے نعیم بخاری کے منہ سے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہیں ۔نعیم بخاری نے نجی ٹی وی پروگرام میںبات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ایک مرتبہ عمران خان کی دعوت پر انکے گھرچلے گئے ۔کھانا آیا تو اس میں دال روٹی تھی ۔نعیم بخاری کہتے ہیں یہ دیکھ کر میں نے خانساماں سے پوچھا کہ اس کے علاوہ کیا ہے تو خانساماں نے کہا کہ بس یہی پکا ہوا ہے ۔اس کے بعد نعیم بخاری نے ہنستے ہوئے خانساماں سے کہا کہ اس سے بہتر ہے کہ میں اپنے گھر جا کر مرغی کھا لوں۔واضح رہے کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے عمران خان پر طرح طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیں ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.