عبدالمجید ایڈوکیٹ کو پیپلز پارٹی ضلع باغ کے صدراورسردار او رنگزیب چغتائی کو جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد

پی ۔ ایس ۔ایف ضلع باغ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سردار مشتاق اشرف منعقد ہوا اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے سردار امجد یاسین ، طاہر محمود ، وزیر افسر ، دانش نسیم ، امجد چغتائی ،راشد مغل ، خان کامران، منصور انور ، بلاول منہاس ، شجاع جعفری ،صابر مغل ، بلال نجیب ، عدنان راجہ ، وسیم رزاق، ذولقرنین ، فرحان ایوب اور دیگر نے سردار عبدالمجید ایڈوکیٹ کو پیپلز پارٹی ضلع باغ کے صدر اور سردار او رنگزیب چغتائی کو جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہاکہ ہم پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر ، فیصل ممتاز راٹھور سیکرٹری جنرل، سردار قمرالزمان خان اور چیئر مین پی ۔وائی ۔او کا شکر یہ ادا کر تے ہیں کہ جنہوں نے میرٹ پر مخنتی اور قابل جیالوں کو تقرر عمل میں لاکر پیپلز پارٹی کو جلا بخشی انہوں نے کہا کہ انکی محنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بلکہ ہمیشہ پارٹی کی مظبوطی کے لیے کوشاں رہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پی ۔پی ۔پی نا قابل تسخیر قوت بنے گی 2018ء کے انتخابات میں پاکستان بھر سے بھٹو کا فلسفہ اور ویژن جیتے گا ہم قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ پارٹی کی مظبوطی کے لیے پیپلز پارٹی ضلع باغ کی قیادت میں بھر پور کر دار ادا کریں گے ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.