مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوجی قافلے پر مجاہدین کا حملہ ،لشکر طیبہ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کئی بھارتی سورماؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کے ظلم و جبر میں اضافے کے ساتھ ہی مجاہدین کے حملوں میں بھی تیزی آ گئی ہے ،بھارتی فوج پر مقامی مجاہدین کے ضلع کلگام کی مرکزی شاہراہ پر ہونے والے تازہ حملے میں انڈین فوج کے 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دوسری طرف کشمیری جنگجوؤں کی تنظیم ’’ لشکر طیبہ ‘‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 4 ہندوستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حملے کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے انڈین فوج کا جنگجوٗوں سے مقابلہ جاری ہے ،دوسری طرف بھارتی فوجی قافلے پر ہونے والے حملے اور جاری مقابلے کے پیش نظر کٹھ پتلی حکومت نے کلگام اور انت ناگ میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل کر دی ہے ،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کے ساتھ اب بھی مقابلہ جاری ہے تاہم کسی بھی مجاہد کے شہید ،زخمی یا گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.