وزیر دفاع خرم دستگیر کور کمانڈر راولپنڈی کے ساتھ اچانک بھارتی فوجیوں کے سامنے جا پہنچے

وزیر دفاع خرم دستگیر کا کور کمانڈر راولپنڈی کے ہمراہ لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، ایل او سی کی تازہ صورتحال بارے بریفنگ دی گئی، پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، خرم دستگیر کی جوانوں سے ملاقات ، بلند حوصلے کو سراہا۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے آج کور کمانڈر راولپنڈی کے ہمراہ لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔اس موقعپر وزیر دفاع اور کور کمانڈر راولپنڈی کو ایل او سی کی تازہ صورتحال بارے بریفنگ دی گئی۔ دورے کے موقع پر وزیردفاع اور کور کمانڈر راولپنڈی نے مورچوں میں موجود جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔ خرم دستگیر نے جوانوں کے بلند حوصلے اور ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوجی جوانوں اور شہریوں کی قربانیوں نے ہمارے عزم و حوصلے کو تقویت اور نئی جلا بخشی ہے۔ پاک فوج کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.