PSFاورMSFسےمستعفی ہو کر درجنوں کی تعداد میں نوجوان کیISFمیں شمولیت.ISF پی ،ٹی آئی کی جڑیں مضبوط کرے گی .سردار طاہر اکبر

انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا اہم اجلاس جس میں پی ۔ایس ۔ایف ،ایم. ایس ۔ایف اور دیگر تنظیموں سے مستعفی ہوکر آئی ۔ایس ۔ایف میں شامل ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔اجلاس زیر صدارت اشفاق شاہ منعقدہواجس کے مہمان خصوصی سردا ر طاہر اکبر ، بشارت بادشاہ تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردا ر طاہر اکبر ، بشارت بادشاہ ،اشفاق شاہ ، جنید اکبر، اشعر بن شجاعت ،راجہ محسن یاسین ،آفاق گردیزی ، چوہدری واجد اور دیگر نے کہاکہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ریاست کے اندر واحد طلبا ء تنظیم ہے جو طلبا ء حقوق کے لیے ہر وقت بر سر پیکار رہتی ہے قائد محترم کے نظریے اور ویژن کے مطابق ملک سے کرپشن کے خاتمے طلباء یونین کی بحالی اور نوجوان نسل کو شعور ی طور پر آگاہی آئی ۔ایس ۔ایف کا بنیادی مقصد ہے۔ اجلاس میں سابق جنرل سیکرٹری آئی ۔ایس ۔ایف جنید چغتائی،اشعر شجاعت کی قیادت میں درجنوں طلبہ نے کئی تنظیموں سے مستعفی ہو کر آئی ۔ایس ۔ایف میں شمولیت اختیار کی جن میں دانش امتیاز ، سردار امتیاز ناز،ارشاد بٹ ،واجد عبداللہ ، جنید بشیر ، مشرف مغل ، سردار اسد مغل ، ارباب کھوکھر ، خرم مغل ، جانزیب خان ، دانش چوہدری ،عدنان اشرف ، محمد اقبال ،راجہ مسعود علی ، ذولفقار علی ، محمد فیضان ، نے باضابطہ طورپر شمولیت اختیار کی اور آئی ایف ۔ایف کی مضبوطی اور بقاء کیلئے عزم کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں سردار عاشر شجاع کو مرکزی صدرآئی ۔ایس ۔ایف بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ اور کہا کہ وہ ریاست کے طلبا ء کے حقو ق کی جنگ اور بہتر ین ترجمانی کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل پی ۔ٹی ۔آئی کے ساتھ ہے جو حقیقی معنوں میں تبدیلی کے حامی ہیں ۔ پاکستان کے اند رعمران خان چیر مین تحریک انصاف پاکستان نے کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف جو جہاد شروع کر رکھا ہے اس کے اثرات ملک میں نظر آنا شرو ہو گئے ہیں ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.