امن ایوارڈ 2017 آزاد کشمیر بھر سے سردار قمرالزمان خان کے نام کر دیا گیا

، سابق وزیر صحت سردار قمرالزمان نے کہا ہے کہ ہزارہ آرٹس کونسل نے مجھے پورے آزاد کشمیر کا سروے کے بعد گولڈ میڈل دیا ہے ،جس پر میں اور میرے کارکن زندگی بھر انکے شکر گزار رہیں گے ،البتہ باغ والوں نے بھی 2016میں مجھے ایوارڈ سے نوازا ، آرٹس کونسل کو سڑکیں ،سکولز،کالجز،صحت کے مراکز ،خواتین یونیورسٹی اور دیگر ادارے نظر آئے مگر باغ والوں کو الیکشن میں یہ کچھ نظر نہیں آیا ،منافقین کو کبھی معاف نہیں کرونگا ،2019سے عوام میں جاؤں گاخواتین یونیورسٹی میں نے بچیوں کے لیے بنائی تھی اور اس کا مقصد یہ تھا کہ بچیاں آزادانہ ماحول میں تعلیم حاصل کریں ،خواتین یونیورسٹی میں وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے چےئر مین کا آفیسران کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں ،باغ میں اجلاسسز کے لیے سرکٹ ہاؤس ،ریسٹ ہاؤس بنائے ہیں جامعات میں اجلاسسز کا کوئی جواز نہیں ہے،وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے چےئر مین کرنل (ر) وقار نور مرزائی اور غیر مسلم اقلیت ہیں ،عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،باغ کے علماء کرام اس کی تحقیق کریں کہ مرزائی بچیوں کی جامعات میں کیوں اجلاس کر ررہا ہے ،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے ساتھ میرے 30سالا تعلقات ہیں جن کو مد نظر رکھ کر میں خاموش ہو گیا ورنہ میں خود جا کر اسے ککیں مار کر وہاں سے باہرنکال کر ارجہ سے پار کرتا ،2016میں باغ والوں نے ضمیر کا سودا کیا اب لگتا ایسا ہے کہ ہماری غیرت بھی مر گئی ہے،نوجوانوں اب آپکی غیرت کا امتحان ہے ،ڈپٹی کمشنر باغ اور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی کو کہتا ہوں کہ آئندہ یونیورسٹی میں ایسا کوئی اجلاس نہیں ہونا چاہیے ،اگر آئندہ کوئی یونیورسٹی میں گیا تو اسکے کپڑے اتار کر واپس بھجیں گے ،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ایسے غیر مسلم لوگوں سے ذمہ داریاں واپس لیں ،شہدائے پشاور کی یاد میں شو کر کے ہزارہ آرٹس کونسل نے مجھ جیسے پہاڑ کو بھی آبدیدہ کیا ہے ،مجھے اپنی والدہ ، والد اور بھائی کی وفات پرمیں نے آنسو نہیں نکلنے دیے لیکن آج کے پروگرام میں بچوں نے میرے آنسو نکلوا دیے ہم مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،مجھے کیوں نکالا کا ڈرامہ لے کر نواز شریف پورے ملک میں ذلیل ہو رہا ہے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہزارہ آرٹس کونسل کی طرف سے اپنے اعزاز میں گولڈ میڈل دیے جانے و امن ٹیلنٹ ایوارڈ 2018سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار امجد جلیل ،سابق امیدوار اسمبلی سردار ضیاء القمر ،میزبان سید مہتاب کاظمی ، سردار ارشاد اورد یگر نے خطاب کیااس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی محمد مقصود شیخ ، سردار خالد محمود چغتائی ،سردار نسیم ،صدر پریس کلب راجہ عبد الحفیظ ،ڈاکٹر ریاض عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔سردار قمر الزمان نے کہا کہ قارون کو لنگڑے مچھر نے مارا اور اسلام آباد میں بھی خادم رضوی بیٹھا تھا ، غازی علم دین شہید ختم نبوت کی خاطر اپنی جان دیکر امر ہو گیا،آزاد کشمیر میں برنالہ اور گوئی میں قادیانی آباد ہیں ،کرنل وقار نور اور انکے سارے خاندان کو میں اچھی طرح جانتا ہوں یہ مرزائی اور غیر مسلم اقلیت ہیں ،سردار قمر الزمان نے کہا کہ ہزارہ آرٹس کونسل نے مجھے گولڈ میڈل سے نوازا ہے جو میرے لیے اعزاز ہے اور میری نسلیں بھی انکی شکر گزار رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ آرٹس کونسل کے جن لوگوں نے یہاں آکر سروے کے بعد مجھے ایوارڈ دیا میں انہیں نہیں جانتا لیکن انہیں میرے کام ضرور نظر آئیں ہونگے جبکہ باغ والوں نے 2016کے الیکشن میں مجھے گولڈ میڈل دیا تھا ،انہوں نے کہا کہ میں اپنا گولڈ میڈل اپنے سیاسی کارکن سردار ارشاد آف چترہ کے نام کرتا ہوں جس نے الیکشن میں 15لاکھ کی آفر ٹھکرا کر مجھے سپوٹ کیا الیکشن کی رات بھی وہ گھر ادھار کا سامان لے کر گیا اگر میرے بچوں یا میرے خاندان کو یہ گولڈ میڈل لینا ہے تو اس کی قیمت ادا کر کے اسے اب ارشاد سے لیں سکتے ہیں ،اس موقع پر سردار قمر الزمان نے اپنا ایوارڈ سٹیج پر بولا سردار ارشاد کو پہنایا جس کے بعد سردار ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے 5روز قبل چترہ میں ایک جلسہ ہوا تھا جس میں سردار خالد ابراہیم بھی موجود تھے تو اس دن ٹھیکیدار سردار فیاض اور ماسٹر سردار رزاق میرے گھر آئے اورمجھے آکر کہا کے آپ انتخابات میں وزیر اطلاعات کی حمایت کا اعلان کریں جس پر میں نے انہیں کہا کہ مجھے کیا ملے گا جس پر انہوں نے مجھے کہا کہ 15لاکھ ہمارے پاس ہیں یہ آپ رکھ لیں باقی جو آپ کہیں ہم حاضر ہیں کل آپ آجائیں آپکی پریس کانفرنس کروائیں گے جس پر میں نے انہیں کہا کہ اگر سردار قمر الزمان کا ایک ووٹ نکلے گا تو وہ بھی میرا ہو گامیں احسان فراموشی نہیں کر سکتا ،میں سردار قمر الزمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ جیسے غریب اور سفید پوش سیاسی کارکن کو عزت دی ،سردار قمر الزمان نے ہزارہ آرٹس کونسل اور سٹیج شو کرنے والوں کے لیے مجموعی طور پر نقد ڈیڑھ لاکھ اور سردار امجد جلیل نے بھی ڈیڑھ لاکھ دیے،تقریب میں ہزارہ آرٹس کونسل نے 20امن ٹیلنٹ ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دیے ،تقریب میں مسلم ہینڈ سکول آف ایکسیلنس کے بچوں نے خوبصورت ترانے اور شو پیش کیے ،ہزارہ آرٹس کونسل کے مہتاب کاظمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.