بوائز پرائمری سکول کھوئی ڈھلی سے انچارج معلم الطاف قادر کے عزاز میں الوداعی تقریب

معیار تعلیم کی بہتری کیلئے پرائمری ونگ کو بہتر بنا نا ہو گا ۔ اساتذہ ہی ملک وقوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں ۔ وقت کی اہمیت کو ایک معلم ہی سمجھتا ہے ۔ نصاب کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بچوں کی ذہنی نشو و نما کے علاوہ بہترین تربیت بھی کر نی چاہیے تاکہ قوم کے معمار کل ملک کے روشن مستقبل کے لیے بہتر ین کر دار ادا کر سکیں ۔ معلم ہونا با عث فخر اور پیغمبری پیشہ ہے ۔ اس سے منسلک لوگوں کو اپنے پیشے کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے مثبت اور ترقی یافتہ معاشرہ کے فروغ کے لیے اپنا کر دار ادا کر نا چاہیے ۔ معلم کبھی ریٹائرڈ نہیں ہو تا بلکہ و ہ مدت ملازمت مکمل کر نے کے بعد پیرانہ سالی میں بھی معاشرے کو علم کے نور سے منور کر تا رہتا ہے ۔ وقت کی پابندی اور دیانتداری سے ہی اساتذہ اکرام ملک کے لیے بہتر ین معمار تیار کرسکتے ہیں ملک و قوم کی ترقی کے لیے اساتذہ ریڑھ کی ہڈی کی سی حثیت رکھتے ہیں ۔ کیونکہ اساتذہ کی محنتوں کا نتیجہ ہی ہو تا ہے جو ملک کو اچھے سیاست دان ، بیورو کریٹ ،ڈاکٹرز ، انجنیئرز اور ہر شعبہ زندگی کے لیے بہترین شخصیت مہیا کر تے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار الطاف قادر ، افتخار احمد ، عبدالمجید خان ، احسان الحق ، سابق امید وار اسمبلی سردار تیمور خان ، صوبیدار (ر) انور خان ، قمر خان، شہزاد انور ، سید اخلاق شاہ ، عبدالحمید خان ، چوہدری طالب ، فاروق خان ، گلزار حیدری ،زبیرہ نذیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اکرام پر دوہری ذمہ داری عائد ہو رہی ہے کہ وہ طلباء کو نصاب کے ساتھ ساتھ ریسرچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے کے لیے بہتر موقع فراہم کریں ۔ تقریب مین طلباء طالبات نے بھی مختلف پروگرامات پیش کیے جن کو شرکاء نے بھی خوب سراہا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.