باغ پولیس کا بڑا کارنامہ ، درجنوں چوری کی گاڑیاں پکڑ لی.

ڈی ۔آئی ۔جی پونچھ ڈویژن چوہدری سجاد کی خصوصی ہدایت پر باغ ،سی ۔آئی ۔اے پولیس ، باغ ٹریفک پولیس ،دھیرکوٹ پولیس نے مشترکہ طور پر آپریشن کرتے ہوئے باغ سے درجنوں کی تعداد میں پنجاب کے مختلف شہروں سے چوری ہونے والی گاڑیاں جن میں کاریں ، کیری ڈبے ، ٹوڈی ، مہران وغیرہ شامل ہیں ایکشن کرتے ہوئے فوری طور پر ضلع باغ کے مختلف علاقوں سے برآمد کرکے تھانہ باغ میں پہنچادی گئی ۔ باغ سی آئی اے انسپکٹر سردار شفیق ،ایس ۔ایچ ۔او تھانہ باغ پرویز حمید ، ایس ۔ایچ ۔او تھانہ دھیر کوٹ نعمان فاضل ،سردار شاہد عباسی ، سردار عرفان ضیافت و دیگر نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے چوری ہونے ولی گاڑیوں کے خلاف ڈی ۔آئی ۔جی کی خصوصی ہدایت پر آپریشن جاری ہے جس کے نتیجہ میں اب تک 32سے زائد گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے راولپنڈی او ر اسلام آباد سے ماہر ین کی خصوصی ٹیم باغ تھانہ میں موجود ہے ۔ جس کی زیر نگرانی یہ سارا آپریشن ہو رہاہے ۔ابتک جن گاڑیوں کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں ایف ۔آئی ۔آر درج ہیں وہ گاڑیاں پکڑ لی گئی ہیں ۔ مزید گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے کسی کے ساتھ نہ ہی کوئی رعایت برتی جائے اور نہ ہی کسی سیاسی دباؤں میں آئیں گے ۔ بلکہ ہمارا یہ آپریشن مافیا کے خلاف جاری و ساری رہے گا ۔ کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے بلکہ جن لوگوں کے پاس گاڑیاں ہیں ان کو چیک کیا جائے گا ۔آئندہ چند روز میں مزید کاروائیاں تیز کریں گے تاکہ باغ میں دو نمبر گاڑیاں جو پاکستان سے چوری کر کے یہاں لا کر فروخت کی گئی ہیں ۔ ان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور اس منظم بین الصوبائی گرو کو منظر عام پر لا کر کڑی سزا دی جائے گی ۔ اس دوران سی ۔آئی ۔اے انسپکٹر سردار شفیق خان نے کہا کہ باغ میں دو نمبر، غیر قانونی ، ٹرانسپورٹ کی بھرمار ہے ۔ جس پر ڈی ۔آی ۔جی ٹریفک پونچھ چوہدری سجاد کی ہدایت پر یہ آپریشن جاری و ساری رہے گا باغ سے دو نمبر گاڑیاں جو کہ مختلف جرائم میں ملوث ہیں ان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں تمام گاڑی مالکان جن کے پاس نامکمل کاغذات ہیں وہ اپنے کاغذات مکمل کر وا لیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں بر تی جائے گی ۔ سی۔آئی ۔اے پولیس کے اس اقدام پر باغ کے عوامی حلقوں نے خیر مقدم کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ باغ سے تمام چوری اور بنک شارٹ گاڑیوں کا صفایا کیا جائے اس حوالے سے کسی قسم کا دباؤں قبول کیے بغیر کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ پکڑی گئی چوری کی گاڑیاں ان کے اصل مالکان تک پہنچائی جائے اور باغ کے اندر ایسے شو روم مالکان جواس گھناؤنے دھندے میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت ترین کاروائی کر تے ہوئے ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ باغ سے جرائم کے خاتمے میں مدد مل سکے

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.