حکومت آزاد کشمیر بھی حکومت پاکستان کی باقیات میں سے ہے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری

اسلام آباد ( ایس ایم خالد بیگ )آزاد کشمیر کےسابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر بھی حکومت پاکستان کی باقیات میں سے ہے اسکے ساتھ ہی یہ بھی الوداع ہو جائے گی۔دھاندلی کی پیداوار حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔جبکہ میں نے اپنے وسائل سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔عوام اب تیار ہو جائیں اور اگلے سال ہم سئیز فائر لائن کو دیوار برلن کی طرح روندڈالیں گے۔ نواز شریف نے مودی کے ساتھ ملکر آزاد کشمیر میں اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لئے آزاد کشمیر کے عوام کا مینڈیٹ چرایااور اسے اسکے کیے کی سزا مل رہی ہے۔آج یہاں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے حلقے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام نے حکومت کے خلاف اپنے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ میں آزاد کشمیر کی اس حکومت کی بدعنوانی اور کرپشن پر اس لئے بھی زیادہ بات نہیں کرونگا کیونکہ اس بارے میں جو کچھ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سرپرست اعلی اور سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان نے موجودہ حکومت کے بارے میں کہا ہے عوام اس بارے میں خود پہچان کر سکتے ہیں۔ میں سردار سکندر حیات خان کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے عمران خان کے بارے میں اپنے اچھے جذبات کا اظہار کیا ہے۔پی ٹی آئی کشمیر اسوقت آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے۔کارکن اب تبدیلی کے لئے تیار ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں ہٹیاں بالا میں پی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام کی صدارت پی ٹی آئی کے امیدوار اسمبلی اسحاق طاہر نے کی جبکہ جلسہ عام سے سابق وزراء خواجہ فاروق احمد، سردار گل خنداں، پی ٹی آئی کشمیر ضلع مظفر آباد کے صدر جواد گیلانی،پی ٹی آئی کشمیر کی مرکزی نائب صدر محترمہ پروفیسر تقدیس گیلانی، سید ذیشان حیدرکاظمی،چوہدری شاہنواز،شیخ صادق،شیخ مقصود،لیاقت قیام عباسی، اخلاق خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پردرجنوں سیاسی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر اپنے اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کشمیرمیں شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں راجہ سفیر احمد سلہریا، راجہ معروف خان، راجہ اقبال گل، راجہ آفتاب گل، راجہ ارشد خان، راجہ وحید خان، عمران عزیز کیانی، سید محرم حسین شاہ،منظور حسین شاہ، شیخ جاوید اور دیگر شامل ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پا کستان میں مسلم لیگ ن نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا پروپیگنڈا کررہی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں روزانہ پندرہ گھنٹے کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جس کی تاریخ میں کو ئی مثال نہیں ملتی۔میں آج حکومت آزاد کشمیر کو وارننگ دیتا ہوں کہ اگر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریک کا آغا بھی ہوسکتا ہے نواز شریف اپنے مکروہ فعل اور کرپشن سے لاہور میں تو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کر کے اسے روشن کرسکتا ہے لیکن آزاد کشمیر کو بجلی سے محروم کرکے اسے اندھیروں کے سپرد کردیا گیا ہے عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے ختم نبوت کے حوالے سے شعوری اور لاشعوری دانستہ اور غیر دانستہ سمجھ سے یا بغیر سمجھے غلطی قابلِ گرفت ہے الیکشن ترمیمی بل میں غلطی کرنے والے مذہبی آئینی اور قانونی لحاظ سے مجرم ہیں اور مستند علماء کی رائے میں وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے کارکن تیاری کریں آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔انھوں نے کہا کہ آج یہاں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے حلقے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام نے حکومت کے خلاف اپنے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ میں آزاد کشمیر کی اس حکومت کی بدعنوانی اور کرپشن پر اس لئے بھی زیادہ بات نہیں کرونگا کیونکہ اس بارے میں جو کچھ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سرپرست اعلی اور سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان نے موجودہ حکومت کے بارے میں کہا ہے عوام اس بارے میں خود پہچان کر سکتے ہیں۔ میں سردار سکندر حیات خان کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے عمران خان کے بارے میں اپنے اچھے جذبات کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں اسلئے اپنے وسائل سے بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے جاتا ہوں کیونکہ موجودہ حکومت عیاشیوں میں مصروف ہے انھوں نے صدر آزاد کشمیر مسعود خان ً کرائے کا گوریلہ ً قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ باہر صرف عیاشیوں کے لئے جاتا ہے لندن میں وہ سرکاری خرچ پر ڈانس دیکھنے گیا جبکہ یہاں آکر کہتا رہا کہ میں تو بھنگڑا ڈانس دیکھنے گیا تھا جبکہ وہاں پر ڈسکو ڈانس ہو رہا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.