ہماری خواہش ہے کہ آزادکشمیر کے اندر معیار تعلیم بلند ہو .راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد ( سید ابرار حیدر سے)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے علوم پر عبور سے ہی ممکن ہے ۔ دور جدید میں نئی ریسرچ سے انسانی زندگی کو لاحق خطرات کو کم کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔ اداروں کی ساکھ بنانا مشکل کام ہے ۔ آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کا معیار ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی مبارکباد کی مستحق ہے ۔ یونیورسٹی آڈیٹوریم کی تعمیر کے لئے فنڈز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کنگ عبداللہ یونیورسٹی کے تعمیراتی کام میں درپیش مسائل حل کریں گے۔ یونیورسٹی کے تعمیراتی کام میں رکاوٹ برداشت نہیں ۔ یونیورسٹی وقت کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے مضامین شروع کرے تاکہ ہمارے طلبہ و طالبات تعلیم کے میدان میں دنیا بھر سے مقابلہ کر سکیں ۔ یورپی یونیورسٹی کے ساتھ ملکر آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات کو مختلف زبانوں کے کورسز کروائیں گے ۔ طلبہ وطالبات کو دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہمہ وقت آگاہ رہنا چاہیے ۔ہماری خواہش ہے کہ آزادکشمیر کے اندر معیار تعلیم بلند ہو اسی لیے سیاسی بنیادوں پر بغیر کسی ہوم ورک اور وسائل کے لائے گئے تعلیمی پیکیج کو ختم کیا تھا سکول میں اگر سٹاف نہیں ہے تو کیا بچوں کا مستقبل تاریک نہیں ہو گا ؟سیاسی بنیادوں پر تعلیمی ادارے نہیں دیے جا سکتے نہ اس کی حمایت کرنی چاہیے کالجز اور یونیورسٹیز کے اندر طلباء ماحول سے بھی سیکھتے ہیں یہاں دور دراز علاقوں میں جہاں نہ لیبارٹریز ہیں نہ دیگر سہولیات کیسے بہتری آئے گی ؟حکومتی وسائل محدود ہیں پہلے ہی ذرائع آمدن کم ہیں جن میں اضافے کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں تعلیمی پیکیج کے حوالے سے عدالتی منفی اثرات بڑھ سکتے ہیں 2لیکچرار 1ہیڈ ماسٹر اور دو کمروں پر تعلیمی ادارے نہیں بنتے اس کے لیے وسائل اور محنت چاہیے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے32.270ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآبادڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس و انچارج سٹی کیمپس ڈاکٹر عائشہ سہیل نے وزیر اعظم کو یونیورسٹی کے بارہ میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کو آبادی بڑھنے ، ماحولیاتی آلودگی اور صحت کے بے شمار چینلجز کا سامنا ہے ۔ ان مسائل کا حل تعلیم اور ریسرچ سے ہی ممکن ہے ۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کا راز انکی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بہتری کی وجہ سے ہے ۔ طلبہ و طالبات کو ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کرنا چاہیے اور سماجی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ علم کی کوئی انتہاء نہیں ہوتی دنیا میں آئے روز کئی تحقیق سامنے آرہی ہیں ۔ طلبہ کو تحقیقی میدان میں آگے آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی تعلیمی نظام میں بہتری سے ممکن ہے ۔ تعلیمی اداروں نے ہی بڑے بڑے لیڈر پیدا کیے ہیں ۔ ہر کامیاب شخص کسی نہ کسی تعلیمی ادارے سے ہی پڑھ کر کامیابی حاصل کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کو درپیش تمام مسائل حل کریں گے ۔ کنگ عبداللہ یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کریں گے اور اس میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جسکو حکومت وسائل فرائم کرے گی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر یونیورسٹی کا شمار ملک کی ان یونیورسٹیز میں ہوتا ہے جو 70فیصد اپنے ریسورسز جبکہ صرف 30فیصد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ریسورسز سے اپنی ضروریات پوری کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ DECکی ایلوویشن کمیٹی نے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو منظور کر لیا ہے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا اس وقت ہمارے پاس 77پی ایچ ڈی سکالر فیکلٹی میں موجود ہیں جبکہ آئندہ دوسالوں میں انکی تعداد 200تک لے کے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی فیکلٹی کی تعداد کو بڑھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہ کہ یونیورسٹی نے شا م کی کلاسز بھی شروع کر دی ہیں ۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر نے وزیر اعظم کو یونیورسٹی کا یادگاری سوینئر پیش کیا ۔
Raja Muhammad Farooq Haider Khan Prime Minister Azad Jammu And Kashmir/ President PML(N) Azad Kashmir. Pakista

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.