بھارت کا پاکستان پر حملہ، پاک فوج حرکت میں آگئی تکبیر کی صدائوں میں منہ توڑ جواب ،دشمن چوکیاں چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا

ھارتی بزدل فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی، آزادکشمیر کے مختلف سیکٹرز میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، 2خواتین سمیت تین شہری زخمی، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب ، دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی کے مطابق بھارتی بزدل فوج کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھرخلاف ورزی سامنے آئی ہے۔ بزدل بھارتی فوج نے آزاکشمیر کے ایل او سی پر واقع بٹل، تتہ پانی اور کھوئی رٹہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 3شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ کے بعد پاک فوج بھی حرکت آگئی اور اس نے بھارتی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Author: News Editor

تبصرہ جات بذریعہ فیس بک

اپنا تبصرہ لکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں