Azad Kashmir Prime Minister Meeting with Mufti Sajid Shah

ختم نبوت ایکٹ کی منظوری پر وزیراعظم آزادکشمیر کو اہلسنت والجماعت کا خراج تحسین

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حید خان سے اہلسنت والجماعت آزادکشمیر کے وفد کی ملاقات ، وفد نے قانون ساز اسمبلی سے ختم نبوت ایکٹ کی منظوری پر وزیراعظم آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور اراکین کونسل کا خیر مقدم اور مبارکباد دی، جماعت کی طرف سے ختم نبوت ایکٹ کی منظوری پر حکومت آزاد کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر کے وفد نے جماعت کے صدر مولانا تصدق حسین کی قیادت مفتی ساجد حسین شاہ‘ مفتی ظہیر عباس‘ راجہ عبدالشکور ودیگر نے کشمیر ہاؤس کیمپ آفس میں وزیراعظم سے ملاقات کی‘ اور قرارداد ختم نبوت کو آئین کا حصہ بنانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت کے ناموس کیلئے بھی قانون سازی پر گفتگو کی‘ وفد سے گفتگو کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی اور خوش نصیبی ہے کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے ختم نبوت ایکٹ کی منظوری کی سعادت ہمارے حصے میں آئی آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ختم نبوت سے متعلق جو پہلی قرارداد آئی اس پر میری والدہ محترمہ اور چچاراجہ لطیف خان کے دستخط ہیں اور یہ ہمارے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے ختم نبوت ایکٹ کی منظوری کو اپنے لیے نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں رب کریم نے موجودہ اسمبلی کو بہت بڑی سعادت بخشی اور ایکٹ منظور کرنے کی توفیق دی ایوان میں موجود تمام جماعتوں نے اس ایکٹ کی منظوری میں بھرپور کردار ادا کیا‘ اس موقع پر وزیراعظم سے ملاقاتی وفد کے سربراہ مولانا تصدق حسین نے کہا کہ ریاست بھر میں آپ کی تعمیر ترقی کے حوالے سے کام کاج کیلئے اچھی پیشرفت پر بھی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.