بشریٰ بی بی نے عمران خان سے نکاح کے موقع پر ایسا کام کردیا جو جمائمہ اور ریحام بھی نہ کر پائی تھیں

عمران نے شادی کی ہیٹرک تو مکمل کر لی لیکن ان کی تیسری بیوی بشریٰ بی بی نے ایسا کام کردکھا یا جو ان کی پہلی 2سابقہ بیویاں جمائمہ اور ریحام بھی نہیں کرپائی تھیں۔ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی جو تصاویر منظر عا م پر آئی ہیں ان تمام تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی نئی نویلی دلہن نے نکاح کی تقریب کے موقع پر گھونگٹ نکالا ہواہے ، یہی نہیں دلہن نے خود کو سرسے لے کر پاوں تک ڈھانپ رکھا ہے۔عمران خان کی دوسری بیوی ریحام جو کہ بی بی سی نیوز کی میزبان بھی رہ چکی ہیں ۔شادی کے موقع پر چہرہ نقاب سے نہیں چھپایا تھا بلکہ ان کی مسکراتے ہوئے تصویر سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے گولڈن رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا تھا۔ عمرا ن کی پہلی بیوی جمائمہ جن کی شادی بیرون ملک ہوئی تھی نے شادی کے موقع پر پوری طرح سے سفید رنگ کا مغربی لباس اور سر پر ایک ٹوپی بھی پہنی ہوئی تھی ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.