کشمیرکے مسئلہ کا ایک ہی حل ہے وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہے وزیر اعظم

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کنڑول لائن پر ہندوستانی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کی ٹاگٹ کلنگ ،مسافر بس ،سکول وین ،چھوٹے بچوں اور عورتوں کی ٹارگٹ کلنگ بدترین دہشت گردی ہے ،اشتعال انگیز کاروائیوں سے آزادکشمیرکے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے ۔ہندوستانی افواج انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں ۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل ،یورپی یونین سمیت بااثر ممالک ہندوستانی افواج کی جانب سے معصوم شہریوں کے قتل عام پر فوری نوٹس لیں ۔اور مودی سرکار کو ان اقدامات سے روکیں بصورت دیگر خطے میں امن کو لائق خطرات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوجائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائن آف کنٹرل بھارتی افواج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کے حوالے سے مذمتی بیان میں کیا۔وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کنڑول لائن کی دوسری جانب شہریوں اور مقامی آبادی پر فائرنگ نہیں کرتی ان کا نشانہ صرف اور صرف ہندوستان کی عسکری تنصیبات ہوتی ہیں جبکہ ہندوستان جان بوجھ کر شہریوں پر فائرنگ کرتا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کنڑول لائن کی دونوں اطراف بسے والے کشمیری اور ورکنگ باﺅنڈری کے اپر رہنے والے سارے ریاستی باشندے پاک فوج کو اپنی فوج اور اپنی آزادی کی محافط سمجھتے ہیں جبکہ ہندوستان کو قابض اور جہاریت سمجھ کر مقبوضہ کشمیرکے اندر اس کے خلاف اپنی آزادی کی جہدوجد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔کشمیرکے مسئلہ کا ایک ہی حل ہے وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہے ۔جس پر عملد رآمد کیلئے بین اقوامی برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.