بپھری باگل کتیا کے تابڑ توڑ حملے درجنوں افراد اور متعد مال مویشیوں کو کاٹ کر ذخمی کر دیا.

بپھری باگل کتیاکے تابڑ توڑ حملے درجنوں افراد اور متعد مال مویشیوں کو کاٹ کر ذخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جگلڑی سے آنے والی باگل کتیا نے راستے میں آنے والے کسی انسان و حیوان کو نہیں بخشاپی ۔ٹی ۔آئی کوٹیڑہ مست خان کے مرکزی رہنما راجہ فاروق کی اعلیٰ نسل کی بکری پر بھی حملہ کیا اور اسے زخمی کر دیا مقامی لوگ ایک دوسرے کو موبائل فون پر خبر دار کر تے رہے اور پاگل کتیا کے پیچھے ڈنڈے اور بندوکیں اٹھا کر دوڑتے رہے لیکن اس کی رفتار اتنی تیز تھی کہ وہ لوگوں کا شکار کر تی مال مویشیوں کا شکار کرتی اور مال مویشیوں کو ذخمی کرتے ہوئے نعمانپورہ کے نزدیک پہنچ گئی نعمانپورہ میں پیر صابر شاہ کے گھر پر اس نے حملہ کر دیا اور اس کے بیٹے کو شدید ذخمی کیا جس پر پیر صابر شاہ کے آٹھ سالہ بیٹھے حامد نے دیکھا کہ پاگل کتیا نے اس کے بھائی کو دبوچ رکھا ہے اس نے گھر سے بندوق نکالی اور پاگل کتیا کو گولی مار دی ذخمی افراد جب ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ لائے گئے تو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں انجیکشن نہ ہونے کے باعث انہیں راولاکوٹ بھیج دیا گیا ۔عوام علاقہ جگلڑی کوٹیڑہ مست خان کے ایک نمائندہ وفد جن میں افضل کشمیری ، چوہدری اسلم ، راجہ شہاد عزیزنے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ سے مطالبہ کیا ہے کہ باغ شہر اور گردو نواح میں درجنوں آوارہ کتے دندناتے پھر رہے ہیں ان کو مارنے کے لیے اقدامات کیے جائے اور دیہی علاقوں میں بھی آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوتے ہیں جو سکول آنے جانے والے بچوں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور اکثر کتے پاگل کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہیں جو بڑی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.