لندن کے اسٹریٹ آرٹسٹ کا مرحوم عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج عقیدت

عبد الستار ایدھی کی خدمات کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ ان کے چاہنے والے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں، جو اپنے اپنے انداز میں انہیں سراہتے ہیں، ایسے میں لندن کے ایک مصور نے ایدھی کا خاکہ بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ لندن کے ڈینیئل سوان نامی اسٹریٹ آرٹسٹ ایدھی صاحب کی بے لوث انسانی خدمات سے بے حد متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر لندن کے ٹرافلگر اسکوائر پر ان کا خاکہ بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ڈینیئل سوان ٹرافلگر اسکوائر پر ایدھی صاحب کا خاکہ اس لیے بناتے ہیں کیونکہ یہ ایک مرکزی علاقہ ہے جہاں ہر مذہب اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگ گزرتے ہیں۔ ڈینیئل سوان بھی عبدالستار ایدھی کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے فن کے ذریعے لندن کے 50 ہزار سے زائد بے گھر افراد کی مدد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آج وہ زندہ ہوتے تو وہ بھی یہی کام کرتے اور خلق خدمت کی ہدایت دیتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج دنیا میں سب سے زیادہ ضرورت ایثار و محبت کی ہے جس کے لیے الفاظ کافی نہیں بلکہ کچھ کر دکھانا ضروری ہے

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.