ریڈ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج ریڑہ میں سالانہ تقریب میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت بچوں کے رنگارنگ پرواگرامات

ریڈ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج ریڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات و رزلٹ تقریب سے سابق امید وار اسمبلی جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تنویر انور خان ممتاز ماہر تعلیم سردار عبدالعزیز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید علوم سے استفادہ حاصل کر کے ہی ہم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں ایک بہتر معلم بہتر معاشرہ تشکیل دیتا ہے تبدیلی بذریعہ تعلیم ہی ممکن ہے ۔ اہم ضرورت رویوں میں تبدیلی کی ہے ۔ ہمیں ایک اچھاپروفیسر ، ڈاکٹر ، انجنیئر نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بنانے ضرورت ہے ایسے کسی آفسر کی ضرور نہیں جو انسانیت سے عاری ہو ۔ریڈ فاؤنڈیشن پوری ریاست میں گورنمنٹ سیکٹر کے بعددوسری بڑی تعلیمی تنظیم ہے جو کہ تعلیم کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہے ۔جہاں یتیم مستحق بچے بغیر کسی سفارش کے بہترین تعلیم حاصل کر رہے ہیں لاکھوں بچے ریاست بھر میں ریڈ فاؤنڈیشن سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلوز ، کشمیری ترانوں سے سامعین میں سماں باند دیا تقریب میں بچوں کے والدین سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے ایجو کیشن اینڈ ٹریننگ آفیسر سردار نعیم حمید ، پرنسپل گرلز کالج ریڈ سردار افتخار احمد ، پرنسپل بوائز کالج ریڈ سردار یونس خان ، پرنسپل پرائمری ونگ سردار ضیاء اللہ ، سردار جنت حسین ، سردار رضاء اللہ ، ظفر جمیل ساقی ، پرویز مغل ، ناصر اکاش ، عامر خان ، محمد شبیر ، فرخ خلیل ، سلیم بٹ ،سلیم غالب سمیت دیگر طلباء و طالبات نے خطاب کیا اس موقع پر عوام نے بہترین رزلٹ دینے پر پرنسپل صاحبان اور سٹاف ممبران کو خراج تحسین پیش کیااور اس توقع کا اظہار کیا کہ ریڈ فاؤنڈیشن ریڑہ اپنی سابقہ روایات بر قرار رکھے گا ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.