لائن آف کنٹرول کے علاقے میں انتہائی افسوسناک واقعہ ،8افراد موقع پر جاں بحق، ایک خاتون ہسپتال میں چل بسی

لائن آف کنٹرول کے علاقہ میں مسافر جیپ جو کھلانہ سے چکوٹھی آ رہی تھی موڑ کاٹتے ہوئے ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گری ٗ حادثہ میں 8 افراد موقع پر دم توڑ گے جبکہ ایک خاتون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی حادثہ میں9 افراد جابحق ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں خورشید عباسی، گلزار، حیدر جان، اکبر حسین،سیدہ منظور، سیدہ خادم، ممتاز رفیق، محمد صدیق، اور بی بی جان شامل ہیں جبکہ اس حادثہ میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں راجہ آفتاب، سید فیاض، ارسلان عمر اور نذیر فاطمہ شامل ہیں جابحق اور زخمی افراد کا تعلق کھلانہ کے علاقے شاہ کنجاہ اور بنڈی بالا سے تھا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر انھیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.