کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن جیت کر دَکھاوں گا، حافظ طارق

میں نے اور میری ٹیم نے تین سال میں جو وقت تاجروں کے تحفظ میں دیا وہ کوئی دے سکتا ہے اور نہ کسی نے دیا ،ہم نے تاجروں کی بلا تفریق اور عزم کے خدمت کی ہے، تاجروں کا جو سامان چوری ہوتا تھا میں اپنی ٹیم کے ساتھ چور کو بے نقاب کرنے تک متحرک رہتا تھا ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے صدر حافظ طارق نے تاجروں کے الیکشن آفیس کے افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوا کیا، انہوں نے کہا کے تاجروں کے لین دین اور فراڈ کے تمام کیسز میں نے حل کروائے میں نے کروڑوں روپے تاجروں کے ڈوبے ہوئے واپس کروائے میرے خلاف بات کرنے والے کہ یہ پولیس کا کام کرتا ہے میں یہ کہتا ہوں کے باقی لوگوں میں اتنی جرت نہیں ہے وہ تاجروں کے مسائل حل کر سکیں جو لوگ ہمارے ساتھ ایک قدم چلے گا ہم اس کے ساتھ دس قدم چلیں گے ،میری پوری ٹیم قوم و فعل کی پکی ہے یہ کسی کے ساتھ فراڈ ،دھوکا نہیں کرتے ہیں، میرے خلاف قبضہ کی خبریں پھیلانے والے اگر کوئی ایک انچ بھی ثابت کر دے تو میں مجرم ہوں یہ میرے اور میری ٹیم کے خلاف سازش ہے یہ سب من گھڑت اور بے بنیاد ہے اگر میرے خلاف کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لائے اگر میں نے زبان کھول دی تو سب کے کالے کرتوت سامنے آجائیں گے ۔میں کسی پر الزام یا سازش کی بنیاد پر بات نہیں کروں گا میں ثبوت کے ساتھ سب کچھ سامنے لے آوں گا ،ہم سے کسی کی پوزیشن چھپی ہوئی نہیں ہے ہم سب کو جانتے ہیں ،میں نے تاجروں کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے میں کسی ایجوکیشن کا صدر نہیں میں انجمن تاجران کا صدر ہوں،جو لوگ سیاسی دبا ڈال کر تاجروں کا دھمکیاں دیتے ہیں کہ وہ ووٹ باغبان پینل کو نہ دے اصل میں وہ بوکھیلاہٹ کا شکار ہیں ، میرے پاس ایسی بے شمار مثالیں موجود ہیں کہ کون کتنا صاف اور تاجروں کا مخلص ہے ، انہوں نے کہا یہ تاجروں کا الیکشن ہے کسی پارٹی ،کسی برادری کا نہیں ،اگر سیاسی پارٹی کی بنیاد پر ووٹ دو گے تو کیا تین سال تک آپ اسی طرح شٹر ڈاؤن کر کے اپنے مطالبات منظور کرواتے رہو گے ،ہم نے باغ سے مذہبی منافرت کوختم کی ہم نے تما م مکتبہ فکر کے علما کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ان کے ساتھ مذاکرات کئے ،انہوں نے کہا کے مجھ پر مذہبی الزام لگانے والوں کو میرا چیلنج ہے کہ مجھے اہل تشیع سے کھڑا کر دیں میں اپنی کارگردگی کی بنیاد پرالیکشن جیت کر دیکھاوں گا، انہوں نے کہا کے میں اگر کسی دوسرے پینل کے شخص کو دباو ڈالوں کے ووٹ مجھے دو تو مجھ پر لعنت ہو اور اگر کوئی دوسرا کرے تو اس کا اللہ مالک ہے ،تاجروں کا محافظ باغبان پینل کی صورت میں باغ میں موجود ہے کوئی دولت کی بنیاد پر کوئی سیاسی بنیاد پر تاجروں کو لوٹنے کی کوشش کریں تو ہم کبھی ایسا نہیں ہونے دیں گے ،ہم گالی کا جواب گالی سے نہیں دے گے بلکہ اس کا جواب آٹھ تاریخ کو ووٹ کی پرچی سے دیں گے ،تاجر بہت سمجھدار اور سیانے ہوتے ہیں یہ کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے میں کسی کے خلاف منت کر کے ، کسی کے خلاف جھوٹ بول کر ووٹ نہیں لوں گا بلکہ اپنے کردار پر سب کے سامنے ہوں ،الیکشن کے بعد میرے مد مقابل الیکشن لڑنے والے ایک بھی نظر نہیں آئے گا یہ کیا تحفظ دیں گے۔آپ سب آٹھ تاریخ تک پیرا دیں سب پر نظر رکھیں آپ کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا انشااللہ جیت ہماری ہوگی۔باغ کے تاجروں کا محافظ ہے انشااللہ آٹھ اپریل کو جیت باغبان پینل کی ہوگی ،ساز کرنے والے جھوٹے الزام لگانے والے نظر نہیں آئیں گے، سردار نیاز،تین سال حافظ طارق نے جو تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے ان کی چوکیداری کی ہے اس کے امتحان کا وقت آچکا ہے سب بلا تفریق سیاست ،برادی اس کو ووٹ دیں، افتتاعی تقریب سے چیئر مین انجمن تاجران آل آزاد کشمیرخان سلیم خان خواجہ منصور بانڈے ،سردار لیاقت بیگ، فیصل مسعود، سردار الطاف سدو زئی ، اخلاق سدوزئی،اوور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ حافظ طارق نے حقیقی معنوں میں تاجروں کی نمائندگی کا حق ادا کیا آئندہ بھی ان ہی کی جیت ہوگی ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.