علامہ اقبال ماڈل سکول باڈیار دھڑے میں سالانہ رزلٹ تقریب

علامہ اقبال ماڈل سکول باڈیار دھڑے میں سالانہ رزلٹ کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے ۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر عبدالقدیر خان ماڈل سکول محمد مقصود خان نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرانس آزاد کشمیر سردار جہانگیر چغتائی تھے ۔ مقررین نے ادارہ کے پرنسپل مفتی انعام الحق کو شاندار پروگرام پیش کر نے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں میں اصافہ کا باعث بنتی ہیں ۔مہمان خصوصی جہانگیر چغتائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا وقت کی ضرورت ہے کہ والدین اور اساتذہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دیں آج کے یہ نو نہال طلبا ء کل ملک اور قوم کے معماربنیں گے ۔اس لیے ہمیں ان کی بہترین تربیت کر کے ایک مثبت معاشرے کی بنیاد رکھنا ہو گی جو ملک کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے سکے اس کے لیے طلباء کو ڈگریوں کی دوڑ سے نکال کر تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی ممبر دھڑے یونائیٹڈ فورم سردار جہانگیر چغتائی ، مفتی انعام الحق ، سابق صدر ایپکا سردار اسحاق خان ، عظمت گل ، قاری محمد علی ،احسان الحق ، گل احمد شاہ ، ابرار احمد ،راشد علی کشمیری، راشد رانا ، فیصل جہانگیر ،بلاول خان ، افتخار احمد ،کشف قیوم اور دیگر نے خطاب کیا اور بچوں کی بہترین پر فارمنس پر ادارہ کے پر نسپل اور سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نقدی انعامات بھی دیے اور کہا کہ اساتذہ ملک و قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حثیت رکھتے ہیں اساتذہ کو چاہیے کہ وہ پیشہ معلمی کو ملازمت سے زیادہ عبادت سمجھ کر سر انجام دیں تاکہ آنے والی نسل ملک و قوم کی خدمت کر نے والی ہو اور پوری دنیا ان کی صلاحیتوں پر فخر کرے ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.