Bagh News Network & BNN

انجمن تاجران بھونٹ‌چوک باغ‌کا حافظ طارق کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان

صدر انجمن تاجران ضلع باغ کے لئے حافظ طارق صاحب کی مکمل حمایت کا اعلان انجمن تاجران بھونٹ چوک باغ کا اجلاس زیر صدارت سردار محمد صدیق خان صدر انجمن تاجران بھونٹ چوک منگ بازار باغ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سردار خاکی محمد خان وائس چیئر مین ، سردار محمد مختار خان ، شیخ سعید خان ، سردار بابر حسین خان ، سردار عبدالحمید خان ، سردار محمد عزیز خان ، چوہدری لیاقت حسین خان ،سردار ارشد حسین خان ، سردار محمد شریف خان ، سردار محمد ریاض خان سردار محمد اسحاق خان اور کثیر تعداد میں دوکاندار ون نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سردار حافظ طارق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ اور آئندہ الیکشن میں حافظ طارق محمود کی مکمل حمایت کا علان کر تے ہوئے کہا کہ حافظ ہر مشکل وقت میں دوکانداروں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اور انہوں نے اپنی نمائندگی کا مکمل طور پر حق ادا کیا ہے ۔انہوں نے باغ بازارکے تمام دوکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن میں حافظ طارق اور ان کے پینل کی مکمل حمایت کر کے علیٰ بیداری کا ثبوت دیں ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.