اٹلی میں بینگن چورنو سال بعد جیل سے رہا

اٹلی کی ایک اپیل کورٹ نے چوری کے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 9 سال کے بعد بری کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق چوری کا یہ کیس اپنی نوعیت کا حیران کن واقعہ ہے۔ اس میں ایک بے روزگار صاحب اولاد ملزم کو ایک کھیت سے محض 20 سینٹ قیمت کے بینگن چوری کرنے الزام میں گرفتار گیا۔ 2009ء میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملزم کو بیس سینٹ مالیت کے بینگن چوری کرنے پر عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے ملزم کو پانچ ماہ قید اور300 یورو جرمانہ کی سزا سنائی ۔تاہم بعد ازاں سزا میں تخفیف کرکے دو ماہ قید اور 120 یورو جرمانہ کردیا گیا۔ وکلاء نے کیس کو اپیل کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اس طرح ایک سے دوسری اور تیسری عدالت میں یہ مقدمہ نو سال جاری رہا۔ حال ہی میں عدالت نے بینگن چوری کے مقدمہ میں ملزم کو بری کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔ عدالت کا کہنا تھاکہ محض بیس سینٹس کے بینگن چوری کرنے کے مقدمہ پر 7000 سے 8000 ہزار یورو خرچ ہوئے ۔ ججوں اور دیگر عدالتی حکام کا قیمتی وقت جو دیگر اہم نوعیت کے کیسز پر صرف ہونا چاہیے تھا ضائع ہوا ہے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.