تاجروں کو سیاسی مقاصد کے لیے ہر گز استعمال نہیں ہونے دیں گے،حافظ طارق محمود

تاجروں کو سیاسی مقاصد کے لیے ہر گز استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔اپنے تاجروں بھائیوں کے کاروبار اور حقوق کو سیاست کی بھینٹ چڑھنے نہیں دے سکتے ۔ تاجر آٹھ اپریل تک مزید چوکیداری کریں باغبان کی ٹیم اگلے تین سال چوبیس گھنٹے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن ہم شرافت ، دیانت اور صداقت پر یقین رکھتے ہیں لیکن اسے ہماری کمزور ہرگز نہ سمجھا جائے ۔ ہم تاجروں کے حقوق کے لیے ہر فورم پر جائیں گئے ۔ باغبان کی تیم نے گزشتہ تین سالوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، پراپرٹی ٹیکس کے خلاف باغ کے تاجروں کی مشاورت سے ایک ہڑتال کی جو آزاد کشمیر کی تاریخ میں مثالی ہڑتال تھی ۔ تاجروں کو سیاسی مقاصد کے لیے ہر گز استعمال نہیں ہونے دیں گے ، جن کو سیاست کا شوق ہے وہ حلقہ میں جا کر انتخابی سیاست میں حصہ لیں ، باغ کے تاجروں میں بھائی چارے کی فضاء قائم ہے جسے خراب کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر سابق صدر انجمن تاجران باغ حافظ طارق محمود و صدارتی اُمیدوار باغبان پینل نے لاری اڈہ باغ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبے پر بی سی ڈی پی نے لاری اڈہ کو پختہ کیا، سیوریج لائن جو تاجروں کے لیے مسائل پیدا کر رہی تھی اُس کو بی سی ڈی سے پی ہم نے بنوایا ، پرانے لاری اڈے اور نئے لاری اڈہ پر بیت الخلاء تاجران کے مطالبے پر ہم نے بنوائے ، لاری اڈہ کے تاجروں کے مطالبے پر واٹر کولر لگوایا۔ جو لوگ سیاسی پینلز کے ہمراہ چل رہے ہیں وہ انجمن تاجران کی تاریخ خود اٹھا کر دیکھ لیں اور فیصلہ کریں کہ کس نے تاجروں کے حق میں بہتر کام کیا ہے ۔جو لوگ غریب تاجروں کو سودے کے پیسے نہیں دیتے وہ کل تاجروں کے حقوق کا دفاع کیسے کر سکتے ہیں ؟ وہ باغ کی پُر امن فضاء کو خراب کرنے کے لیے تاجروں کا پلیٹ فارم کا ااستعمال کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ باغ کے تاجر با شعور ہیں ، اُن سیاست اورتجارت کا فرق بخوبی معلوم ہے ۔ کارنر میٹنگ کی صدارت حاجی عبد العزیز نے کی ، تقریب سے راجہ اعجاز، خواجہ منصور بانڈے ، سید ذوالفقار علی شاہ ، سید عباس شاہ ، سید زاہد شاہ ، حنیف منہاس ، راجہ عبد الحفیظ ، خواجہ عمران بانڈے ، افضل کشمیری ، جاوید عباسی ، عباس عباسی، عباس خان ،وقار احمد ، خواجہ نادر ، قاری فاروق، راجہ گلزار، سردار آصف عزیز، سردار اقبال، حاجی یوسف، معظم بیگ ، سردار افتخار، امجد یاسین، وحید بٹ،خواجہ سفیر اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ انجمن تاجران کے الیکشن میں چوہے بلی کا کھیل زیادہ دیر نہیں چلے گا، تاجربرادری 8اپریل کو باغبان پینل کو کامیاب کر کے مافیا کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گا۔ باغ کے تاجروں نے باغبان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ، 8اپریل کو رسمی کارروائی ہو گی، گرتی ہوئی دیواروں کو آخری دھکا آٹھ اپریل کو لگ جائے گا۔ کچھ عناصر انجمن تاجران کے الیکشن کو سینٹ الیکشنسے تعبیر کر رہے ہیں مگر شاید وہ حلقہ کے الیکشن نتائج کو بھول چکے ہیں۔تاجروں کے ساتھ بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے ، تمام جماعتیں قابل احترام ہیں ، تما م مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.