دنیا میں اس وقت ایک ایسا شخص بھی ہے جو اپنے ہینڈ بیگ یا جیب میں 60ارب سے زائد لئے گھوم رہا ہے لیکن اسے پتہ نہیں

دنیا میں اس وقت کوئی ایسا شخص بھی ہے جو اپنے ہینڈ بیگ یا جیب میں 371 ملین پاؤنڈ رکھے گھوم رہا ہے لیکن اسے اس کے بارے میں بالکل بھی معلوم نہیں۔ کسی نامعلوم شخص کی 371 ملین پاؤنڈز مالیت کی لاٹری نکلی ہے لیکن اس شخص کو اس کے بارے میں معلوم ہی نہیں۔اس شخص کو معلوم ہی نہیں کہ میگا ملینز لاٹری میں اس کا 521 ملین ڈالر کا انعام بھی نکلا ہے۔ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہوگی کہ اس انعامی ٹکٹ کو کسی نے خریدنے کے بعد لاپروائی سے گم کر دیا ہویا پرانے کپڑوں کے ساتھ دھو دیا ہو۔واضح رہے کہ 2012 میں میگا ملینز میں 656 ملین ڈالر کا بڑا انعام رکھا گیا تھا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.