روس نے دنیا کا خطرناک ہتھیار ’شیطان‘ چلا دیا

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمت کا تجربہ کرلیا ہے اس میزائل کو نیٹو نے ’شیطان 2‘ کا نام دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے گزشتہ روز نیوکلیئر ٹیکنالوجی لے جانے والے بیلسٹک میزائل ’ آر ایس 28 سرمت ‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ، یہ میزائل بیک وقت 24 وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے ذریعے دنیا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتا ہے۔روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل کا کامیاب تجربہ روس کے شمال مغربی علاقے آرکٹک سرکل کے نزدیک کیا گیا۔ کامیاب تجرنے کے بعد روس کے ذخیرہ ہتھیار میں ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا اضافہ ہوا ہے جسے نیٹو نے شیطان 2 کا نام دیا ہے جو ایٹمی مواد اور ہتھیار کو لے جانے اور دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روس کے صدر پیوٹن نے اپنے ایک خطاب میں اس میزائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 200 ٹن وزنی جنگی ہتھیار 16 ہزار میل تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کی صلاحیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے یہ میزائل قطب شمالی سے امریکا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔دوسری جانب امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے بعد سب سے خطرناک میزائل کا تجربہ کیا ہے جسے روسی صدر سفارتی جوڑ توڑ میں بطور دباؤ استعمال کریں گے تاہم روس کی جانب سے کیے گئے میزائل تجربے سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں تیزی آئے گی۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.