نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ متعدد ناموں پر غور کے بعد صرف تین اہم شخصیات زیر غور،شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ آج بات کرینگے،نام سامنے آگئے

نگران وزیراعظم کے انتخاب کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات(آج)بدھ کو متوقع ہے جبکہ نگران وزیر اعظم کیلئے تصدق جیلانی ، ڈاکٹر حفیظ پاشا، ڈاکٹر شمشاد اور عشرت حسین کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی(آج)بدھ کواپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے جسمیں نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کی جائے گی۔ نگران وزیر اعظم کیلئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین سمیت سابق چیف جسٹسں تصدق حسین جیلانی کے نام زیر غور آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ن لیگ او رپیپلزپارٹی میں نگران وزیراعظم کیلئے ملتان سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ، وہ دونوں سیاسی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار ان کے ماتحت کام کر چکے ہیں اور وہ سیاست دانوں کو ان سے ریلیف دلا سکتے ہیں۔ دوسرا تصدق جیلانی کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں کی خواہش ہے کہ صاف ستھرے کردار کے حامل شخص کو نگران وزیراعظم بنایا جائے۔ اس حوالے سے سٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت کا نام بھی لیا جارہا تھا مگر اب وہ اس دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چین کے دورے پر ہیں اور (آج) بدھ کو ہی ان کی وطن واپسی ہورہی ہے ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.