بھارت میں تیز آندھی کے باعث تاج محل کا مینار گر گیا

بھارت کے شہر آگرہ میں گزشتہ شب تیزآندھی کے باعث تاج محل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 130 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی آندھی سے جنوبی مینار اور شاہی دروازے متاثر ہوئے ہیں۔ آندھی کے سبب تاج محل جنوبی دروازے کا مینار گر گیا جبکہ چھوٹا سفید گنبد بھی متاثر ہوا ہے۔ تاج محل کے مرکزی دروازہ روضہ کا 12 فٹ بلند مینار بھی آندھی سے گر گیا۔
واضح رہے 2016 میں بھی تاج محل کا ایک مینار متاثر ہوا تھا۔ تاج محل بھارت کے شہر آگرہ میں واقع ایک مقبرہ ہے۔ اس کی تعمیر مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز محل کی یاد میں کروائی تھی۔ یہ تقریباً 1648ء میں مکمل تعمیر کیا گیا۔ اس کی تعمیراتی طرز فارسی، ترک، بھارتی اور اسلامی طرز تعمیر کے اجزاءکا انوکھا ملاپ ہے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.