نو منتخب صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود اور باغبان پینل کے ووٹروں سپو ٹروں کے اعزاز میں سردار اورنگزیب خان آف پنیالی نے اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ

نو منتخب صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود اور باغبان پینل کے ووٹروں سپو ٹروں کے اعزاز میں مشہور کاروباری شخصیت سردار اورنگزیب خان آف پنیالی نے اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں باغ سے ایک سو سے زاہد تاجرون کے علاوہ صحافیون نے بھی بھر پور شرکت کی اس موقع پر حافظ طارق محمود کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر انجمن تاجران باغ ڈاکٹر ریاض عباسی ، الیکشن کمیشن کے انچارج راجہ سدحیر اکبر ، صدر پریس کلب ڈاکٹر راجہ عبدالحفیظ ، سردار یٰسین بغدادی ،سردار شجاع منگول ایڈوکیٹ، الیساس سدو زئی، اعجاز مغل ، چیئر مین سپریم کونسل راجہ اعجاز ، جاوید عباسی ، افضل کشمیری سردار شاہ داد خان ، سردار فدا عباسی ، سردار وسیم تاتاری ، خواجہ عمران بانڈے ، وقار بت ، چوہدری عابد سیٹھ ، سید عباس شاہ ، سیدذولفقار علی شاہ ، سردار لیاقت بیگ ، سردار آصف عزیز ، کے علاوہ درجنوں تاجر بھی موجود تھے اس موقع پر تاجروں کے استقبال کے لیے سردار سلیم خان آف پنیالی ،حاجی اورنگزیب ،حولدار (ر) سردار اشرف خان اور دیگر مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی نومنتخب صدر حافظ طارق محمود نے اپنے ساتھیوں کی جانب سے سردار اورنگزیب کا اس پر تکلف استقبالیہ پر شکر یہ ادا کیا ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.