”یہ ہی نواز شریف کی اصلی تصویر ہے جو۔۔۔“ مریم نواز نے کوک کی بوتل کی یہ تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے وہ کچھ کہہ دیا جو انہوں نے ایک لمحے کیلئے بھی نہ سوچا ہو گا ، سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا

سوشل میڈیا صارفین سیاستدانوں اور شوبز سے وابستہ افراد کا مذاق اڑانے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں بالخصوص برسراقتدار سیاستدانوں کا جو بہت سے سکینڈلز کا سامنا بھی کر رہے ہوں۔ اس مرتبہ سوشل میڈیا صارفین کی ”جگتوں“ کا شکار کوئی اور نہیں بلکہ مریم نواز شریف ہوئیں جنہوں نے کوک کی بوتل کی تصویر شیئر کی۔مریم نواز شریف نے کوک کی بوتل کی تصویر شیئر کی جس پر ’نواز‘ لکھا تھا اور کہا ”نواز“ اور اس کیساتھ ہی ’دل‘ کا ایموجی بھی بنایا جس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ ان کا اشارہ کسی اور کی طرف نہیں بلکہ اپنے والد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب تھا۔کوک کی بوتل پر مخصوص ناموں کے ریپر کوئی نئی بات نہیں ہے اور اکثر لوگ ان کی تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے مریم نواز شریف کو شائد یہ معلوم نہیں تھا کہ انہیں یہ تصویر شیئر کر نے پر کیا کچھ سننے کو ملے گا۔ صارفین نے حال ہی میں سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کئی طرح کے مذاق کئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ”کارواں“ بڑھتا گیا اور ”جگتیں“ لگتی گئیں صادق اویس نامی ایک صارف نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں بنی ایک میم شیئر کی جس میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے کسی اور اداکار کے چہرے کو اپنے ہاتھ میں پکڑ رکھا ہے مگر اس پر نواز شریف کا چہرہ لگایا گیا ہے اور لکھا ہے ”تو پھر سے نااہل ہو گیا رے ماموں“

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.