نوازشریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی، چیف جسٹس نے ازخودنوٹس لے لیا،تمام ریکارڈ طلب

چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا ازخود نوٹس لے لیا،عدالت نے لاہور ہائیکورٹ اور پیمرا سے آج ہی ریکارڈ طلب کر لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے نوازشریف اورمریم نواز سمیت 16 وزراءکے بیان نشرکرنے پر پابندی عائد کی تھی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخودنوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ اور پیمرا سے ریکارڈ طلب کر لیا،سپریم کورٹ میں ازخودنوٹس کی سماعت دوپہر ایک بجے ہو گی،عدالت نے پیمرا کو نوٹس جاری کردیا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.