نوازشریف سے الگ ہوجائیں میں واپس آجاؤں گا ،چوہدری نثار نے شہبازشریف کے سامنے شرط رکھ دی

سابق وفاقی وزیر اورپیپلزپارٹی کےسینئرمرکزی رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین نے انکشاف کیا ہے کہ چودھری نثارشہبازشریف کوکہہ رہےہیں کہ اپنےبھائی سے الگ ہوجائیں،مطلب مائنس نوازشریف ہےاوربھی لوگ یہی کہہ رہےہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ جوپیپلزپارٹی چھوڑتا ہےاس کا نام ویسے ہی نہیں رہتا۔پارٹی چھوڑنے والے کو تاریخ کھا جاتی ہےماضی اس بات کا گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونئے لوگ پارٹی میں آتے ہیں انہیں وہ جگہ نہیں ملتی جس کے وہ حقدارہوتے ہیں۔ ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں اس جگہ نہیں پہنچیں گے جہاں پیپلزپارٹی میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پی ٹی آئی سے بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ کون جیتےگا کون ہارے گا یہ وقت بتائے گا۔ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میری ہمدردیاں نوازشریف کیساتھ ہیں،لیکن میں یہی کہوں گا،جیسی کرنی ویسی بھرنی۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.