”ان تمام لوگوں کا ذاتی ڈیٹا چوری ہو گیا ہے جنہوں نے۔۔۔“ آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے صارفین پر ”بم“ گرا دیا، انکشاف نے پاکستانیوں میں کھلبلی مچا دی

آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز کے بڑے حملے میں لاکھوں صارفین کی ذاتی معلومات چوری کر لی گئی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کے نام، ای میل ایڈریس، فون نمبر اور ٹرپ ہسٹری سمیت اہم ڈیٹا چوری کیا گیا۔نجی خبر رساں ادارے ڈان نیوز کے مطابق کمپنی نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں صارفین کے پاس ورڈز اور کریڈٹ کارڈ نمبر چوری ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے کیونکہ صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبرز ایک الگ سرور پر محفوظ کئے جاتے ہیں۔ہیکرز کے اس حملے سے وہ تمام صارفین اور ’کریم کپتان‘ متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے 14 جنوری 2018ءسے پہلے کریم ایپلی کیشن پر کاﺅنٹ بنایا جبکہ اس تاریخ کے بعد سروس پر سائن اپ کرنے والے صارفین کا ڈیٹا چوری نہیں ہوا۔ کمپنی نے 14 جنوری سے پہلے سائن اپ کرنے والے صارفین کو اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ صارفین ناصرف اپنے کریم کاﺅنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کر لیں بلکہ ایسے دیگر اکاﺅنٹس کے پاس ورڈز بھی تبدیل کر لیں جن پر وہی معلومات درج کی گئی ہیں جو کریم پر اکاﺅنٹ بناتے ہوئے درج کی گئیں۔ پاس ورڈ تبدیل کرتے ہوئے انگریزی حروف تہجی کیساتھ ساتھ ہندسوں اور خصوصی الفاظ کا استعمال بھی کریں جبکہ کسی دوسری ویب سائٹ یا اکاﺅنٹ پر ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔کریم کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکرز کے حملے کا علم ہونے کے بعد بین الاقوامی سیکیورٹی ماہرین کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس سارے عمل کے دوران صارفین اور کریم کپتانز کے ڈیٹا کو محفوظ بنانا سب سے پہلی ترجیح تھی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد کمپنی نے یہ پتہ لگانے کی کوشش کی ہے کہ اصل میں کیا ہوا، کون اس حملے سے متاثر ہوا اور اپنے نیٹ ورک کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہمیں کیا کرنا ہو گا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.