” لیگی کارکن کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ، میں جیل چلا بھی جاﺅں.نواز شریف

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لیگی کارکن کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ،میں جیل چلا بھی جاﺅں تو کوئی ہمت نہ ہارے ،جوڈر گیا وہ مر گیا ،انشا اللہ ہم نہیں ڈریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کی تحریک میں کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا،کئی لوگ ڈرنے والے نہیں ہوتے ،میری جماعت میںبھی اکثریت نہ ڈرنے والے لوگوں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام اور مسلم لیگ ن بھر پور جذبے میں ہے ،کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں اپنے آپ ہی جذبے میں آگیا ہو ،مجھے عوام نے جذبے میں رکھا ہوا ہے ،اب ہم نے عوام کو اور بھی زیادہ جذبے میں لے کر آنا ہے اور اس جدو جہد کو اللہ نے کامیابی دینی ہے ۔نواز شریف نے پارٹی رہنماﺅں سے عہدلیتے ہوئے کہا کہ اگر میری باتیں دل پر لگی ہیں تو عہد کریں کہ آخری وقت تک جد و جہد کریں گے ۔اسلام آباد میں لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آئین اور کسی ایک شخص کے ساتھ زیادتی اتنی دور تک نہیں جانی چاہیے تھی ،میں دوسرے اداروں کا احترام کرتا ہوں ،عدلیہ کے لیے ہم نے لانگ مارچ کیا جس کے نتیجے میں عدلیہ بحال ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آئین اور کسی ایک شخص کے ساتھ زیادتی اتنی دور تک نہیں جانی چاہیے تھی ،میں دوسرے اداروں کااحترام کرتا ہوں ،ہم نے عدلیہ کے لیے لانگ مارچ بھی کیا جس کے نتیجے میں عدلیہ بحال ہوئی ۔نواز شریف نے کہا کہ بھارت میں ہر وزیراعظم نے اپنی مدت پوری کی ،یہاں روایت پڑ گئی کہ کسی کو لٹکا دو ،کسی کو جلا وطن کردو اور کسی کو جیل بھیج دو ،مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ میں جیل کیوں گیا تھا ،اس ملک میں ستر سال سے یہ سلسلہ چلا آرہا ہے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب نیب میں میرے پر ایک نیا مقدمہ بن رہا ہے جو کچھ دن تک عدالت میں آجائے گا ،یہ مقدمہ اس بات پر بن رہا ہے کہ رائیونڈ روڈ کو20فٹ سے چوڑا کر کے 24فٹ کردیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فوجی جوانوں ،پولیس اہلکاروں ،سویلین اور سکول کے بچوں نے بھی قربانیاں دیں لیکن پھر بھی دنیا میں ہماری کوششوں کو قبول نہیں کیا جاتا ،ہمیں اس کی وجہ پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیے ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.