آپ گھر پر میرے بیٹے ہونگے،یہاں چیف جسٹس کے سامنے ہیں:چیف جسٹس کا اپنے داماد سے مکالمہ

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈی آئی جی غلام محمودڈوگرکے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار کے داماد خالد رحمان عدالت میں پیش ہو گئے ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے داماد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں آپ کوکس نے سفارش کاکہا؟،آپ گھرپرمیرے بیٹے ہوں گے،یہاں چیف جسٹس کے سامنے ہیں،اس پر خالد رحمان نے کہا کہ مجھے ڈی آئی جی غلام محمودڈوگر نے سفارش کی تھی،ڈی آئی جی کاکہناتھاکہ سابق اہلیہ کانام ای سی ایل میں ہی رہناچاہئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کی مزیدسماعت چیمبرمیں ہوگی۔
واضح رہے کہ ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کی کینیڈین شہریت یافتہ سابق اہلیہ نے اپنا اور بچوں کا نام ای سی ایل میں شامل کروانے کےخلاف چیف جسٹس سے رجوع کیا تھاجبکہ ڈی آئی جی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے داماد کے ذریعے اہلیہ اور بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جس پر چیف جسٹس نے اپنے داماد کو فوری طلب کر لیا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.